لوک سبھا انتخابات کے لئے گھر گھر جاکر چندہ مانگے گی کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے ضروری مالی انتظام کرنے کی خاطر اب گھر گھر تک پہنچنے کی منصوبہ بنایا ہے۔پارٹی کے کارکن آنے والے دنوں میں گھر گھر جا کر ووٹ کے ساتھ چندہ بھی مانگیں گے۔کانگریس کے پالیسی سازوں کا خیال ہے کہ پارٹی کو یہ قبول کرنے میں گریز نہیں کرنا چاہئے کہ کارپوریٹ گروپوں سے اس چندہ نہیں مل رہا اور وہ عوام کی مدد سے الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل اشوک گہلوت نے کل کانگریس جنرل سکریٹریوں، انچارج، صوبہ یونٹس کے صدور کے ساتھ ملاقات کی جس میں بہت سے دوسرے مسائل کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے مالی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں موجود رہے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ میٹنگ میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم، بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے اور براہ راست عوام سے چندہ جمع کرنے کی بات کی گئی۔ براہ راست عوام سے چندہ مانگنا ایک بہترین منصوبہ ہے۔ اس سے پارٹی براہ راست عام لوگوں سے ملے گی ۔ پارٹی کی اس میٹنگ میں شامل رہے ایک اور رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ کارپوریٹ دنیا حکمران پارٹی کے ساتھ ہے۔ کانگریس ہمیشہ سے غریبوں اور عام عوام کی پارٹی رہی ہے۔ اگر ہم ووٹ کے ساتھ چندہ مانگنے کے لئے بھی براہ راست عام لوگوں تک جائیں گے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوام کے درمیان بھی پیغام جائے گا کہ ہم انتخابی چندے کو لے کر ایماندار ہیں اور جیتنے کے بعد ہم عام لوگوں کے لئے ہی کام کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...