اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی، یوگی سرکارکے کابینی وزیر راج بھرکادعویٰ،متنازعہ فیصلے کاالزام لگایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:23 PM | ملکی خبریں |

بلیا ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش میں حکمران بی جے پی کی اتحادی سہیلدیو بھارتی سماج پارٹی (سبھاسپا) کے صدر اور ریاستی حکومت کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ لوک سبھا کے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔راج بھر نے ضلع کے رسڑا قصبے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایس سی /ایس ٹی قانون کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا۔اس کے علاوہ اس نے کئی دیگر متنازعہ قدم بھی اٹھائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر بی جے پی حکومت کا ایسا ہی طریقہ کاررہا تو اس پارٹی کے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں شکست یقینی ہے۔گورکھپور، پھول پور اور کیرانہ لوک سبھا ضمنی انتخاب سے اس کا آغاز ہو چکا ہے۔بی جے پی جب ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کو لے کر حد سے تجاوز کرے گی اور بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر عرف راون کو رہا کرے گی تو ’لنکا دہن’ہونا طے ہے۔ایس پی سے الگ ہو کر سماج وادی سیکولر مورچہ قائم کرنے والے سابق وزیر شیو پال سنگھ یادو کو سابق وزیر اعلی مایاوتی کی طرف خالی کیا گیا سرکاری بنگلہ مختص کئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر راج بھر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے شیو پال کو وہ بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے۔راج بھر نے کہا کہ افسران طبقہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے احکام پر عمل نہیں کر رہا ہے۔عوام کی شکایات بھی صحیح طریقے سے سامنے نہیں آپارہی ہے۔افسرشاہ شکایت کو لے کر صرف خانہ پری کر رہے ہیں۔صوبے میں قانون کو لے کر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے پولیس کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کئے اور کہا کہ پولیس انکاؤنٹر کے بہت سے دعوے فرضی ہیں۔پولیس غریب لوگوں کو اس کے گھر یا دکان سے اٹھاتی ہے، ان کا دو بار چالان کرتی ہے، پھر انکاؤنٹرمیں مار ڈالتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...