لوک سبھا انتخابات: بہار میں پانچ موجودہ ایم پی اور کئی بی جے پی لیڈرنہیں ہوں گے میدان میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے لئے ہونے والے انتخابات میں بی جے پی بہار میں 17 سیٹوں پر انتخاب لڑنے جا رہی ہے جہاں اتحادیوں کے لئے نشستیں چھوڑنے کی وجہ سے پانچ موجودہ ممبران پارلیمنٹ سمیت پچھلی بار امیدوار رہے بی جے پی کے تقریباً ایک درجن لیڈر انتخابی جنگ میں نظر نہیں آئیں گے ۔

سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ریاست میں لوک سبھا کی کل 40 سیٹوں میں سے 30 سیٹوں پر لڑی تھی اور پھر بی جے پی اور اس کی دو حامی پارٹی رالوسپا (آر ایل ایس پی) اور ایل جے پی (ایل جے پی) نے مل کر 31 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس بار بی جے پی کے ساتھ رالوسپا کی جگہ حلیف پارٹی جے ڈی یو ہے۔گزشتہ انتخابات میں جن آٹھ سیٹوں پر بی جے پی ہاری تھی، اس میں صرف ایک نشست ارریہ ایسی ہے جس پر اس بار بی جے پی انتخابات لڑ رہی ہے۔اس ہاری ہوئی دیگر تمام سات نشستیں جے ڈی یو کے اکاؤنٹ میں جا رہی ہیں۔

بی جے پی اپنی جیتی ہوئی پانچ سیٹیں گیا، گوپال گنج، والمکی نگر، جھنجھارپور اور سیوان اتحادی پارٹی کو دینے جا رہی ہے۔وہیں پچھلی بار بی جے پی کی جیتی ہوئی نوادہ سیٹ حلیف پارٹی ایل جے پی کے اکاؤنٹ میں گئی ہے۔اس طرح بی جے پی کے پاس 17 سیٹوں میں 14 سیٹیں ایسی ہیں جس پر اس کے موجودہ ایم پی کے ہی الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

این ڈی اے کے اتحادیوں میں بی جے پی کی پانچ فی نشست جے ڈی یو کے حصے میں چلی گئی۔اس میں والمکی نگر شامل ہے جہاں سے پچھلی بار ستیش چندر دوبے بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔اسی طرح جھنجھارپورکے ایم پی وریندر کمار چودھری جے ڈی یو سے بی جے پی میں آکر انتخابات جیتے تھے مگر وہ بھی بی جے پی سے انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بی ایس پی چھوڑ کر آنے والے گوپال گنج کے ایم پی بنے جنک رام کو بی جے پی کا ٹکٹ نہیں ملنے والا ہے۔سیوان سے اوم پرکاش یادو اور گیا سے ہری مانجھی بی جے پی کے ایم پی ہیں اور اس بار یہ دونوں نشستیں جے ڈی یو کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہیں۔ وہیں پچھلی بار آٹھ سیٹوں پر دوسرے مقام پر رہنے والی بی جے پی ارریہ کو چھوڑ کرباقی سات سیٹوں پر اس بار الیکشن نہیں لڑے گی۔ بھاگلپور سے انتخابی میدان میں اترنے والے شاہنواز حسین کی سیٹ بھی اس بار جے ڈی یو کے حصے میں چلی گئی۔شاہنواز حسین 9,485ووٹ سے انتخاب ہار گئے تھے۔اسی طرح پچھلی بار کشن گنج سے ہاتھ آزمانے والے ڈاکٹر دلیپ جیسوال کی سیٹ بھی جے ڈی یو کے حصے میں چلی گئی۔ حالانکہ ارریہ کے ممکنہ دعویداروں میں شاہنواز حسین، ڈاکٹر دلیپ جیسوال کے ساتھ ہی پردیپ سنگھ کے نام کی بھی بحث ہے۔کٹیہار سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے نکھل چودھری، مدھے پورا کے امیدوار وجے کشواہا، سپول کے کامیشور چوپال اور بانکا سے الیکشن لڑنے والی پتل کماری کی سیٹ بھی اتحادی پارٹی کے پاس چلی گئی ہے، ایسے میں بی جے پی سے انتخابی دنگل میں ان کے اترنے کا امکان نہیں نظر آتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...