اُڈپی میں لاپتہ ماہی گیروں کے خاندانوں نے کیا لوک سبھا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 12:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی ،14؍ مارچ (ایس او نیوز ) ماہی گیروں کے 7 خاندانوں نے اپنے رشتہ داروں کے لاپتہ ہونے کے 88دن کے باجود ان کا اتہ پتہ چلانے میں سرکاری ایجنسیوں کی ناکامی کے خلاف اُڈپی ۔چکمگلور کی نشست پر 18؍ اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا تھا جب گذشتہ سال دسمبر میں ملپے بندر گاہ سے یہ ماہی گیر گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر گئے تھے ۔ ان کے ارکان خاندان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب حکومت ان کے افراد خاندان کا پتہ چلانے میں ناکام رہی تو پھر وہ کس طرح ووٹ دے سکتے ہیں کیوں کہ وہ شدید دکھ کا شکار ہیں۔

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بیشتر ایجنسیوں بشمول بحریہ ’ کوسٹ گارڈ کو چوکس کیا گیا تھا اور ان کی تلاش شروع کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی ۔ ماہی گیروں کی تنظیم نے وزیر دفاع نرملا سیتا رامن سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی خواہش کی تھی تا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کی جاسکے تاہم آج کی تاریخ تک ان لاپتہ ماہی گیروں کا پتہ چلانے میں ناکامی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ دفاعی یونٹس کی بھی خدمات حاصل کی گئی تھی لیکن اس میں ناکامی ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...