نئی دہلی،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اورانادرمک (اے آئی اے ڈی ایم کے)کے ساتھ مل کرلوک سبھاانتخابات لڑے گی۔اتحادکے مطابق بی جے پی تمل ناڈوکی 5 نشستوں پر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔اس کے علاوہ بی جے پی اورانادرمک پانڈوچیری میں بھی ساتھ الیکشن لڑیں گے۔
اتحاد کو لے کر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ساتھ میں مل تمل ناڈو میں کلین سوئپ کریں گی۔انادرمک کے کنوینر اور نائب وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم اور مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئرلیڈرپیوش گوئل نے مہاگٹھ بندھن کا اعلان کیا۔گوئل تمل ناڈو کے لیے بی جے پی کے انچارج ہیں،دونوں جماعتوں کے درمیان دوسرے اور آخری دور کی بحث کے بعد یہ اعلان کیا گیا،بحث میں وزیر اعلی کے پلانيسوامي بھی شامل تھے۔اس سے پہلے انادرمک نے پی ایم کے کے ساتھ سمجھوتہ کیا، جس کے تحت اس پارٹی کو 40 میں سے 7 نشستیں دی گئیں۔مرکز کے زیر انتظام علاقے پنڈوچیری کی سیٹ بھی پی ایم کے کے حصے میں ہوتی ہے۔
پیوش گوئل نے کہا کہ بی جے پی تمل ناڈو کی 21 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی انادرمک کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں اے پنرسیلوم اورای پلانيسامي کی قیادت میں اور مرکز میں مودی جی کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے حکمران انادرمک نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لئے وسیع بنیاد والے محاذ کو پیش کرنے کی سمت میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے پی ایم کے کے ساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی کے پلانيسامي کی موجودگی میں اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے انادرمک کے کوآرڈینیٹر اور نائب وزیر اعلی او پنرسیلوم نے کہا تھا کہ پی ایم کے لوک سبھا کی 7 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔پی ایم کے کوراجیہ سبھا کی بھی ایک نشست دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنرسیلوم نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پی ایم کے تمل ناڈو میں21 اسمبلی حلقوں میں ممکنہ ضمنی انتخابات میں انادرمک کی حمایت کرے گی۔پی ایم کے کے ساتھ یہ معاہدہ ہونا انادرمک کے لئے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔