انتخابی اخراجات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ کمشنر سوشیل میڈیا کی تشہیری مہم بھی ضابطہ اخلاق کے دائرہ میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2019, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍مارچ (ایس او نیوز) بنگلورسنٹرل ،نارتھ اور ساؤتھ لوک سبھا حلقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے اخراجات پر بنگلور ضلع انتخابی افسر خصوصی نظر رکھیں گے۔ 70؍لاکھ روپیوں سے زائد خرچ کرنے پر امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بنگلور شہری ضلع انتخابی افسر نے اعلان کیا ہے۔

بنگلور ضلع انتخابی افسرو بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کمشنر منجوناتھ پرساد اور شہر کے پولیس کمشنر ٹی۔ سنیل کمار نے مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں امیدواروں کے انتخابی جلوس ، جلسہ ، انتخابی مہم کے لئے خرچ کی جانے والی رقم پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس کی باقاعدہ نگرانی ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی امیدوار70؍لاکھ روپیوں سے زائد کی رقم انتخابات کے لئے خرچ کرتا ہے تو ایسا امیدوار عدالت عظمیٰ کے حکم کے تحت اپنی رکنیت کھوسکتا ہے۔ ضلع انتخابی افسر نے بتایا کہ انتخابات کے دوران امیدوار کے اخراجات کی جانچ کے لئے مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں 24؍چیف اکاؤنٹس افسر24؍اسسٹنٹ اخراجات مشاہدین اور24؍اکاؤنٹس ٹیموں کے افسر کڑی نظر رکھیں گے۔ ہر ایک امیدوار کے انتخابی جلسوں اور انتخابی مہم کی باقاعدہ طور پر ویڈیو گرافی کی جائے گی اور ہر امیدوار کو اپنے اخراجات کی تفصیلات ضلع انتخابی افسر، کو دینی ہوگی۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ کل عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکاہے اور ضابطۂ اخلاق لاگو ہوچکاہے۔ دوہزار سے زائد تمام علاقوں میں لگائے گئے حکومتوں کی تشہیری بورڈس ہٹادیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ وزیراعلیٰ ، نائب وزیراعلیٰ ، میئر اور ڈپٹی میئر کی تصاویر بھی نکال دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بی بی ایم پی بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) واٹربورڈ ، بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ (بی ایم آر سی ایل) سمیت دیگر محکمہ جات ،منتخب قائدین سے سرکاری کاریں واپس لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں جملہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں 88؍لاکھ ،81ہزار ،66؍ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے جن میں 46؍لاکھ 32؍ہزار 900؍مرد اور42؍لاکھ 48؍ہزار 166خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایم وجئے شنکر آئی اے ایس ، بنگلور شہری ضلع ڈپٹی کمشنر کو بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ کے لئے بی بی ایم پی اڈیشنل کمشنر (انتظامیہ) ڈاکٹر ایم۔ لوکیش آئی اے ایس کو بنگلور سنٹرل اور بی بی ایم پی (ساؤتھ زون) اڈیشنل کمشنر ایس ایس نکھل کو بنگلور ساؤتھ لوک سبھا حلقہ کے لئے انتخابی افسر کے طور پر مقرر کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق پر کڑی نظر رکھنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں 24؍گھنٹے نگرانی کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کانٹیکٹ سنٹر (ڈی سی سی) بی بی ایم پی صدر دفتر میں قائم کیاگیا ہے جس کا ٹول فری نمبر1950ہے۔ شہری اس نمبر پر انتخابات سے متعلق شکایتیں اور اطلاعات دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم کو بھی ضابطۂ اخلاق کے دائرے میں لایاگیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر اشتہار کا مواد ڈالنے سے پہلے سرٹی فکیٹس لازمی قراردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں پیڈ نیوز شائع اور نشرکرنے سے قبل بھی سرٹی فکیٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس پر بھی مشاہدین نظر رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تینوں پارلیمانی حلقوں میں آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے انتخابات کروانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔