پارلیمانی انتخاب میں شمالی کینراسے ہوگا جے ڈی ایس کا امیدوار؛ کیا اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں کانگریس کے پاس مضبوط لیڈر نہیں ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2019, 2:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 11؍مارچ (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے پولیٹکل سیکریٹری ایچ این کوناریڈی کے حوالے سے میڈیا میں   خبریں آرہی ہیں کہ   جنتادل ایس اور کانگریس کے درمیان پارلیمانی سیٹوں کے بٹوارے پر جو فیصلہ ہوا ہے اس کے مطابق جے ڈی ایس کے لئے ریاست میں 10سیٹیں مختص رہیں گی ، اور ان دس سیٹوں میں ضلع شمالی کینرا کی سیٹ بھی شامل ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ  اُترکنڑا میں  جنتادل کی طرف سے  انند اسنوٹیکر اُمیدوار ہوں گے۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹوں پر ضلع کے عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اُترکنڑا میں کانگریس کے پاس کوئی قابل لیڈر نہیں ہے جو مخالف پارٹی  کو شکست دے سکیں ؟ عوام کے ایک بڑے طبقے کا کہنا ہے کہ  اسمبلی انتخابات میں ضلع میں ایک بھی جے ڈی ایس  اُمیدوار کامیاب نہیں ہوپایا، البتہ  کانگریس کو دوسیٹوں پر کامیابی ملی تھی، اس بات کو  دیکھتے ہوئے سمجھا جاسکتا ہے کہ ضلع اُترکنڑا میں جے ڈی ایس بے حد کمزور ہے، مگر اس کے باوجود ضلع میں جے ڈی ایس اُمیدوار کو کھڑا کرنے کو لے کر ضلع انچارج وزیر پر عوام سوال اُٹھارہے ہیں کہ کہیں وہ  کسی اور  کا ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے تو ایسا نہیں کررہے ہیں ؟

اُترکنڑا میں جنتادل اُمیدوار پر سمجھوتہ تقریباً طئے: رپورٹس کے مطابق کوناریڈی نے سرسی میں منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ آئندہ دو دنوں کے اندر پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے تعلق سے قطعی فیصلہ کیا جائے گا البتہ  کینرا سیٹ پر جنتادل کے امیدوارکو انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کی بات تقریباً طے ہوچکی ہے۔پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کے درمیان اس پر بات چیت آخری نتیجے پر پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس سپریمو دیوے گوڈا نے کانگریس سے 12سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا اب جے ڈی ایس کے لئے دس سیٹوں پر بات طے ہوگئی ہے۔

انہوں نے جنتا دل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ہی اولین مقصد اور نشانہ ہے۔اس لئے کسی بھی حلقے میں ٹکٹ چاہے کانگریس کو ملے یا جنتادل کے امیدوار کو ملے ، ہر حالت میں متحد ہوکر بی جے پی کو شکست دینا ہی ہم سب کا مقصد ہونا چاہیے۔کوناریڈی نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیموگہ کے ضمنی انتحاب میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے سے بی جے پی کو شکست ہوجانے کی بات سب کے ذہن نشین رہنا چاہئے۔

جنتادل ایس میں ایک ہی خاندان والوں کی سیاست ہونے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا ہم سب لوگ دیوے گوڈا کے نواسے اور پوتوں کی طرح ہیں۔ ریاست میں جنتادل 20سیٹیں تک جیتنے کے قابل ہے۔جس امیدوار کی بھی جیت یقینی ہوگی صرف اسی کو ٹکٹ دی جائے گی ، اس سے ہٹ کر رشتے داری کی بنیاد پرٹکٹ تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔

اس موقع پر کوناریڈی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھ سوتیلا سلوکررہی ہے اور قحط سالی سے متاثرہ افراد کے لئے طلب کی گئی امداد مناسب مقدار میں فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے اراکین پارلیمان بھی پارلیمنٹ میں علاقے سے متعلق مسائل کو اٹھا نہیں رہے ہیں۔ جنتادل کے صدر بی آر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع شمالی کینراکے مسائل حل کرنے کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے پارٹی اراکین کے اندر جوش او رحوصلہ پیدا ہو۔ اس علاقے میں وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے بارے میں عوام کے اندر بہت ہی اچھے تاثرات پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے جنتادل پارٹی کے اراکین انتخاب کے موقع پراپنی پارٹی کے لئے عوام کے سامنے جاکر ووٹ مانگنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ’’ ضلع شمالی کینرا کی سیٹ جنتادل کو ملنے کی امید ہے، لیکن چاہے کانگریس کو ملے یا پھر جے ڈی ایس کو، ہمارے لئے فرقہ پرستوں کو شکست دینا ہی اہم بات ہوگی۔‘‘

جنتادل کے لیڈر ششی بھوشن ہیگڈے نے کہا کہ’’پتہ نہیں کیوں ملیناڈو کے عوام نے جنتادل سے رکن اسمبلی منتخب کرنے کا من نہیں بنایا تھا۔ اب ہمارے لئے خدمات انجام دینے کی نیت سے سرکاری سطح پر کونا ریڈی ہمارے پاس آئے ہوئے ہیں۔ لہٰذا سیٹ چاہے کسی بھی پارٹی کو ملے ، لیکن ہم دونوں پارٹی والوں کو چاہئے کہ اپنے آپ کو ایک ہی سمجھ کر انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے لئے کام کریں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...