بی جے پی سے ڈرکر کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2017, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

اقتدار پر رہتے ہوئےیڈ یورپا اور کمار سوامی نے کسانوں کے لئے کیا کیا؟

بنگلورو،23؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہاکہ کسی سے ڈرکر میں نے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان نہیں کیا بلکہ کسانوں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی دفتر میں آج کسانوں کے قرضے معاف کرنے پر وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند لوگ اپنے آپ کو کسانوں کے سپوت اور ماٹی کے سپوت کہتے ہیں ان تمام باتوں سے کسانوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور نہ ہی کسانوں کا کوئی کام ہوتا ہے۔ ایڈی یورپا اور کمار سوامی کو کسانوں کا دکھ سکھ کیا ہے معلوم ہی نہیں صرف نکتہ چینی کرنا آتا ہے۔ میں حقیقی کسان کا بیٹا ہوں کسانوں کا دکھ سکھ کیا ہے مجھے اچھی طرح معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں پیدا ہوا اور پرورش پایا ہوں۔ کسانوں کا دکھ مجھے معلوم ہے اس لئے کسانوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے ان کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد چند لوگ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ بی جے پی کے احتجاجی مظاہرہ سے گھبراکر میں نے یہ اعلان کیا ہے۔ ایسا کہنے والے سب سے بڑے بے وقوف ہیں۔ کسانوں کا تھوڑا بوجھ ہلکا کرنے کے مقصد سے میں نے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈی یورپا جس وقت اقتدار پر تھے انہوں نے کسانوں کا ایک روپیہ قرضہ بھی معاف نہیں کیا۔ ایڈی یورپا نے کہاتھا کہ وزیراعلیٰ کی ناک پکڑ کر بھی میں کسانوں کے قرضے معاف کروانے تیار ہوں۔ اب میں نے قرضے معاف کردیئے ہیں۔ اب کیا ایڈی یورپا وزیراعظم نریندر مودی کا کالر پکڑ کر قرضے معاف کروائیں گے؟۔کابینہ میں فیصلہ: سدارامیا نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ میں نے ریاستی کابینہ اجلاس میں لیا ہے اب اس سلسلہ میں باقاعدہ احکامات جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو دوغلی سیاست کرنا اچھا آتا ہے۔ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کا نعرہ دینے والے نریندر مودی نے مسلمانوں اورعیسائیوں کو ملک کی ترقی سے دور کیوں رکھا ہے؟ وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ وہ اقتدار پر آنے کے 24؍گھنٹوں میں کسانوں کے قرضے معاف کردیں گے۔ جس وقت اقتدار پرتھے تو زرعی قرضے معاف کیوں نہیں کئے؟ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کرنا ایک فیشن بن گیا ہے۔ مرکزی وزیروینکیا نائیڈو پر شدید حملہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اترپردیش اور پنجاب کے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا آج کل یہ ایک فیشن چل پڑا ہے۔ڈاکٹر پرمیشور: اس اجلاس میں قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی۔ پرمیشور نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قرضوں و کے بوجھ سے دب کر کئی کسانوں نے خودکشی بھی کرلی۔ کسانوں کے قرضے معاف کرکے وزیراعلیٰ سدارامیا نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعلیٰ سدارامیا کو کسانوں سے ایک خاص لگاؤ ہے وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے حق میں رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...