کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا فیصلہ خوش آئند: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون(ایس اونیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔ بلگاوی کے اتھنی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے 50 ہزار روپیوں تک کے قرضہ معاف کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے صرف چند ہی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ بیشتر کسانوں نے ایک لاکھ سے دو لاکھ روپیوں تک کا قرضہ لیا ہے۔اسی لئے وزیر اعلیٰ کو قرضہ معاف کرنے کی اس حد کو بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے اگر قومی بینکوں سے لئے گئے قرضہ جات معاف کرنے کی پہل کی تو اس سے 80 فیصد کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ کوآپریٹیو بینکوں کی طرز پر اب مرکز کو بھی فیصلہ کن قدم اٹھانا چاہئے۔ کمار سوامی نے کہاکہ خود ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی بینکوں نے اگر کسانوں کے قرضہ جات معاف کردئے تو ملک کا بینکنگ نظام دیوالیہ ہوجائے گا۔ کمار سوامی نے کہاکہ اس طرح کے بیانات دینے والے لوگوں کو ملک بدر کردیا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔