بھٹکل کی لائن اسپورٹس سنٹر’اسکوائر آر ایس اے T20ٹورنامنٹ‘ کی چمپئین:فائنل میں 40رنوں سے رایل کو شکست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th February 2019, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍فروری (ایس او نیوز)منکی کے کوچاپو میدان میں آر ایس اے منکی کی طرف سے منعقدہ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں لائنس اسپورٹس سنٹر نے رایل اسپورٹس سنٹر کو 40رنوں سے شکست دے کر ’اسکوائر آر ایس اے چمپئین ٹروفی ‘ کا خطاب جیتا۔

رایل کے کپتان عبدالرب نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بالنگ کرنے کافیصلہ لیا۔ لائن پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے متعینہ 20اوورس میں  5وکٹ گنوا کر 212رن بنائے۔ جس میں وسیم آثار مٹا نے 31گیندوں میں 9چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے بہترین 60رن بنائے۔ جب کہ نسیم آثار مٹا نے 19گیندوں میں 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے تیز رفتاری کے ساتھ 38رن بٹورے۔ ان کے علاوہ فوسیر گنگاولی نے 38بالوں میں 45رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں انہوں نے 5چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

لائن کے 212رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے رایل نے 20اووروں میں 7وکٹ کھو کر صرف 172رنوں پر سمٹ گئی ۔ رایل کی طرف سے صرف زہیب مصباح نے 5چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 43گیندوں میں 68رن بناکر سہارا دیا۔ جیت حاصل کرنےو الی لائن ٹیم کو ٹروفی کے ساتھ 50،000روپئے اور رنر اپ رایل کو مع ٹروفی 30،000روپئے انعام کے طورپر نوازے گئے۔

ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنےو الے کھلاڑیوں کو اختتامی تقریب میں انعامات سے نوازاگیا۔ جن میں آر ایس اے منکی کے عالم سودا کو  پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ،لائن کے وسیم آثار مٹا کو پلئیر آف دی فائنل میچ اور ٹورنامنٹ میں نظم وضبط کا مظاہرہ کرنےو الی وائی ایم ایس اے بھٹکل ٹیم کو فئیر پلے کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ لائن کے فسیر گنگاولی اور رایل کے وقاص سدی باپا نے بالترتیب آرینج کیپ اور پرپل کیپ کے حق دار بنے۔

اختتامی تقریب میں آر ایس اے منکی کے صدر محمد اسلم چامنڈی ،جماعت المسلمین منکی کے  چیف قاضی مولانا شکیل سکری ندوی ، جماعت المسلمین منکی کے صدر احمد باشا عابدہ ، جنرل سکریٹری ارشاد قاضی ، نائب صدر مولانا قریش قاضی ، سکریٹری عرفات علی باپو، شریف علی باپو، نمیر سودا، عالم سودا، شازمان قاضی ، مصطفیٰ سودا،رایل کے  مولانا جواد ، عاقب سودا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...