لنگایت طبقہ کا ہندو ازم سے کوئی تعلق نہیں :ایس ایم جمعدار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 11:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20اکتوبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)ریاست کے ایک سینئر وظیفہ یاب آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر ایس ایم جمعدار نے کہاکہ لنگایت طبقہ ایک آزاد مذہب ہے ، ہندو مذہب سے اس کا کچھ لینا دینا نہیں ۔ انہوں نے ان لوگوں کو چیلنج کیا جو لنگایت طبقے کو ہندو ازم کا حصہ قرار دیتے ہیں اور کہاکہ وہ یہ بات ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں کہ ہندو مذہب سے لنگایت طبقے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے پر اڈپی کے پیجاور مٹھ کے سربراہ وشویشور تیرتھ سوامی اور آر ایس ایس کے نظریات کی حمایت کرنے والے مصنف ایس ایل بائرپا ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ، رکن پارلیمان پرتاب سمہا ، ساحلی کرناٹک میں ہندو انتہا پسند عناصر کے سرغنہ کلڑکا پربھاکر بھٹ اور ان کے خیالات کی تائید کرنے والوں کو چیلنج کیا کہ وہ ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں ان سے مباحثہ کرنے آئیں ، وہ یہ بات ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں کہ لنگایت طبقے کا بت پرستی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اس مذہب کا ایقان خدا کی وحدانیت پر ہے۔ آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لنگایت طبقہ ایک آزاد مذہب ہے، اسے ہندو طبقہ کے دائرہ سے باہر ہی رکھاجانا چاہئے، جس طرح سکھ ،بدھ اور جین مذاہب کو رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر اقلیتی مذاہب مسلمانوں، عیسائیوں ، سکھوں ، بدھسٹوں وغیرہ کو جب لنگایت طبقے کو اقلیتوں میں شمار کئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تو پھر سنگھ پریوار کے لوگ اس طبقے کو اقلیت ماننے سے کیوں انکار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طبقے کی علاحدہ شناخت 850سال قدیم ہے جب کرناٹک اور آندھرا کے خطوں پر وجئے نگر کی حکومت چل رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے کئی نامور حکمران جن میں کتور رانی چنما ، کورگ کے راجہ ، چک ویرا راجیندرااور میلار مہادیو وغیرہ لنگایت طبقے کے پیروکار رہے اور انہوں نے ہندو مذہب کو مسترد کردیاتھا۔سیاسی فائدہ کیلئے کچھ لوگوں نے اس مذہب کو ہندو ازم کا حصہ بناکر عوام کو گمراہ کردیا ہے۔ اپنے فائدہ کیلئے ان لوگوں نے لنگایت طبقے کے نظریات میں اپنے من گھڑت نظریات ٹھونس دئے ہیں اور اس مذہب کی شبیہہ کو بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اپنے اس استدلال کو وہ کسی بھی محاذ پر ثابت کرنے تیار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔