علیحدہ لنگایت مذہب کے لئے تحریک عام انتخابات کے بعد: ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 10:39 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍دسمبر(ایس او نیوز) سابق وزیراور لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی تحریک سے جڑے لیڈر ایم بی پاٹل نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد لنگایت طبقے کو الگ طبقے کے درجے کی مانگ کو لے کر فیصلہ کن جدوجہد شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دے کر اسے اقلیت قرار دینے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی سفارش کو مرکزی حکومت نے مسترد کرکے اچھانہیں کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب اگر اس معاملے کو لے کر تحریک چلائی گئی تو اسے سیاسی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جائے گی ، اسی لئے عام انتخابات کے بعد فیصلہ کن تحریک چلانے کا عزم کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے لنگایت طبقے کو اس کا حق دلانے جو فیصلہ لیاتھا میڈیا نے اسے غلط رنگ سے پیش کرکے عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق ایم بی پاٹل نے کہاکہ 22دسمبر کو کابینہ میں توسیع کا علان کیا گیا ہے، انہیں توقع ہے کہ اس مرحلے میں شمالی کرناٹک سے جو ناانصافی ہوئی ہے اسے دور کیا جائے گا۔

ایم بی پاٹل نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صدر کانگریس راہل گاندھی کے سامنے حقائق رکھے گئے ہیں۔ ریاست کی مخلوط حکومت کے مستقبل کے بارے میں تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایم بی پاٹل نے کہاکہ مخلوط حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی اس میں کوئی رخنہ اندازی نہیں کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔