بھٹکل میں بجلی گرنے سے دو عورتوں کے کپڑوں میں لگ گئی آگ؛ دونوں زخمی؛ دو درختوں پر بھی گری بجلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2018, 6:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں آج دوپہر بجلی گرنے سے دو عورتوں کےپہنے ہوئے کپڑوں میں آگ لگ گئی ، جبکہ مکان کے دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ساتھ ساتھ یہاں دو ناریل کے درخت بھی بجلی کی زد میں آگئے اور دونوں درختوں کو آگ لگ گئی۔ واردات اتوار کی دوپہر قریب دو بجے پیش آئی ہے۔

کپڑے جلنے کی وجہ سے دونوں عورتوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی  اور اُنہیں بجلی کا شاک بھی لگا، جس سے دونوں کو شرالی سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان کی شناخت مادھوی لکشمن موگیر (۳۸) اور وینیتا جناردھن موگیر (۱۸) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دوپہر قریب دو  بجے بھٹکل میں بادلوں کی زبردست گرج کے ساتھ بجلیاں گرنی شروع ہوگئی تھی، جس کے ساتھ ہی ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی تھی، ایسے میں ایک بجلی ایسی کوندی کہ شرالی کے ایک مکان کی دیوار میں شگاف پڑ گیا، اسی مکان کی چھت بھی بجلی کی زد میں آکر اُسے بھی نقصان پہنچا۔ بجلی گرنے سے الیکٹرک میٹر، ٹی وی اور دیگر الیکٹرانک چیزیں بھی جل کر خاک ہوگئی ہیں۔

بجلی اتنی خطرناک تھی کہ اسی مکان کے باہر دو ناریل کے درختوں کو بھی آگ لگ گئی۔ دونوں درخت جل کر تباہ ہوچکے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل تحصیلدار وی پی کوٹرلّی سمیت دیگر اہلکار چاند پاشہ، سویتا گوڈا وغیرہ جائے وقوع پر پہنچے اور مکان کا جائزہ لیتے ہوئے زخمی ہونے والی دونوں عورتوں سے بھی بات چیت کی۔

دوپہر میں بادلوں کی گرج کے ساتھ  ہی ہلکی ہلکی  بارش شروع ہوگئی تھی مگر رات  کو شہر میں موسلادھار بارش ہوئی ہے

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...