میسور میں دو مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے 3 لوگوں کی موت
میسور :10 /مئی(ایس او نیوز) یہاں بجلی گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں ایک عورت سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ آج روندر گاؤں میں تیز بارش کے سبب پیریاپٹنہ تعلقہ کے ایم شیتی گاؤں سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا نے ایک درخت کے سائے میں پناہ لی، لیکن بجلی گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت بیڑے گوڑا (45) اور اس کے بیٹے شیوا کمار (15) کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں ایم شیٹی گاؤں کے نزدیک ایک کھیت میں کام کرنے کے دوران ایک عورت پر بجلی گری،جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی پیریاپٹنہ تعلقہ کے کوپے ہلی گاؤں سے تعلق رکھتی تھی۔تحصیل دار جے مہیش نے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔ سالیگراما پولیس نے ان دونوں واقعات سے متعلق معاملے درج کئے۔