’لائٹ فشنگ‘ میں مصروف ماہی گیر کشتیاں ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ، 19؍فروری(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی حدود میں تیز روشنی کے ذریعے ماہی گیری’لائٹ فشنگ‘ پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر بحرعرب کے اس علاقے میں لائٹ فشنگ مصروف 6ماہی گیر کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ کی طرف سے چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی 6اور8جنوری کوکی گئی اور ضبط شدہ کشتیاں اگلی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کی گئیں۔

محکمہ ماہی گیری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ان ماہی کشتیوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔کوسٹ گارڈکے کمانڈنگ افیسر اویناش چیٹ گُپی نے اپنے عملے کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔