گوکرن :21؍مارچ (ایس او نیوز) گوکرن بحرہ عرب کےکُڈلے بیچ پر سمندری لہروں میں پھنسے ایک سیاح کی ساحل پر موجود لائف گارڈ نے بحفاظت بچا کر انہیں ساحل پر لانےمیں کامیاب ہواہے۔
سیاح کی شناخت آسام ریاست کے راہول جیت کلت (21)بتائی گئی ہے۔ تیرنے نہ آنے پر بھی سمندر میں اترا تھا۔ تھوڑی دور جانےکے بعد پلٹ کر ساحل پر آنے کی کوشش کی لیکن سمندری موجوں کی وجہ سے وہ وہیں پھنس کر رہ گیا۔ ساحل پر گشت لگارہے لائف گارڈ نے دیکھاتو فوری طور پر سمندرمیں جا کر سیاح راہول کو بچا کر لے آئے۔ بتایاگیا ہےکہ راہول اپنے تین دوستوں کے ساتھ سیاحت کے لئے نکلاہوا ہے۔ کارروائی میں سنجیو ہوسکٹ، نتیانند ہریکنتر اور کیشوؤ ایم شریک تھے۔