آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو کبھی خط نہیں لکھا: ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 11:46 AM | ملکی خبریں |

بنگلورو،10 ؍ستمبر (ایس او نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی نے بروز ہفتہ اس سے انکار کیا کہ پارٹی کے ریاستی صدر بی ایس اڈی یو رپا نے کبھی محکمہ انکم ٹیکس کے سربراہ کو خط لکھ کر ڈی کے شیو کما رکی ٹیکس چوری کے تعلق سے تحقیق کرنے کہا ہو جیسا کہ ہفتہ کو ان کے بھائی ،رکن پارلیمان نے الزام لگا یا ہے۔ایک جعلی خط جاری کرنے کے لیے بی جے پی کے جنرل سکریٹری این روی کمار نے سریش کو لتاڑا اور فرق دکھانے کے لیے ایڈی یورپا کی جانب سے لکھاگیا ایک اور خط دکھایا۔ایڈی یورپا نے بھی محکمہ انکم ٹیکس کو شیو کمار کے خلا ف خط لکھے جانے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ڈی کے سریش نے یہ الزام لگایا ہے کہ میں نے ان کے بھائی کی بد عنوانیوں کے تعلق سے تحقیق کرنے محکمہ انکم ٹیکس کے سربراہ کو جنوری 2017میں خط لکھا ہے۔ لیکن میرے ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے پر کبھی تنقید نہیں کی۔پھر کس لیے ان کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کو خط لکھوں؟ سریش اس معاملے میں الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ خط جعلی ہے۔ بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ یہ خط چن پٹن کے سابق رکن اسمبلی سی پی یوگیشور نے ایڈی یورپاکے نام سے لکھ کر ڈی کے شیوکمار اور ان کے بھائی سریش کو محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ الجھانا چاہا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خط صاف طور پر جعلی ہے اس لیے کہ ایڈی یورپا کا دستخط دا ئیں جانب ہے جبکہ دوسرے خط میں یہ بائیں جانب ہے۔ای میل آئی ڈی اور ایڈی یورپا کے دفتر کا پتہ بھی جعلی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپانے بعدازاں ایک ٹوئیٹ کر کے کہا کہ’’جعلی خط جو ڈی کے برادران کے خلاف میری جانب سے لکھے جانے کی بات کی جار ہی ہے وہ اس کے ناپاک اتحاد کو بچانے کانگریس کی مایوسی کا مظہر ہے۔میں ایسی سستی سیاست میں کبھی ملوث نہیں ہوا ، اگر یہ ثابت ہوگیا تو میں سیاست سے سبکدوش ہوجاؤں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...