یلاپور  میں چیتے کے چمڑوں کی سپلائی کرنے والے 3 ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th December 2018, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:19؍ڈسمبر (ایس او نیوز) بنگلورو فاریسٹ محکمہ کے سی آئی ڈی دستہ کے افسران نے چیتے کے چمڑوں کی سپلائی کرنے والے  تین ملزموں کوچمڑے سمیت شہر کے منجوناتھ نگر کے قریب  گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت  کمار یلاپور، آنگوڈو کے گروپرساد بھٹ اور میسور کے رتیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان چیتے کا شکار کرنے کے بعد چمڑوں کو دو بائک کے ذریعے سپلائی کررہے تھے ۔ چیتے کے چمڑوں کے فروخت کرنے والے  جال میں گرفتار رتیک کے ساتھ یلاپور کے کمار یلاپور اور گروپرساد بھٹ کے تعلقات تھے اور سپلائی کرنےمیں ایک دوسرے کا تعاون کیا کرتے تھے۔ رتیک جب میسور میں گرفتار ہوا تھا تو جال میں ملوث افراد کے  نام سامنے آئے  جس میں ان دونوں کا بھی نام شامل تھا۔ جس کے بعد بنگلورو محکمہ فاریسٹ کے افسران نے چھاپہ مار کر ملزمان سمیت چمڑوں کو ضبط کرنے  میں کامیابی حاصل کی ۔

گروپرساد بھٹ نامی ملزم ضلع کے مشہور تعلیمی ادارے ٹی ایس ایس یلاپور کی شاخ کا ملازم ہے۔ بتایا جارہاہے کہ گروپرساد پچھلے کئی برسوں سے اس دھندے میں ملوث ہے۔کارروائی میں  فاریسٹ محکمہ کے سی آئی ڈی دستہ کے ڈی وائی ایس پی ، ایس ایس کاشی ، پی ایس آئی ایم ایس رام مورتی کی رہنمائی میں ہیم کمار، ہریش  ، پرمیش وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔