بلگاوی میں لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس 3تا13 دسمبر: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس 3؍ دسمبر سے بلگاوی میں شروع ہوگا۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ یہ اجلاس 3؍ سے 13دسمبر تک بلگاوی کے سورنا سودھا میں منعقد کیا جائے گا ۔ بتایا جاتاہے کہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اس سلسلے میں کانگریس قائدین سے تبادلۂ خیال کیا ہے اور اس بات چیت کے نتیجے میں ہی طے ہوا ہے کہ بلگاوی کا دس دنوں کا لیجسلیچر اجلاس 3 تا 13دسمبر منعقد کیا جائے۔ ریاستی کابینہ میں عنقریب اس سلسلے میں فیصلہ لے کر باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے گزشتہ لیجسلیچر اجلاس میں بجٹ پر بحث کا جو اب دیتے ہوئے شمالی کرناٹک کی طرف مکمل توجہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اور یہ بھی یقین دلایاتھا کہ بلگاوی کے سورنا سودھا میں لیجسلیچر اجلاس کے اہتمام کے ذریعے شمالی کرناٹک کے سلگتے مسائل کو سلجھانے کی طرف پوری توجہ دی جائے گی۔ کرناٹک کو متحد رکھنے اور شمالی کرناٹک کو علیحدہ ریاست بنانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کی پہل کرتے ہوئے کمار سوامی نے شمالی کرناٹک میں بعض سرکاری محکموں کو بلگاوی منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی چند محکموں کے دفاتر دھارواڑ بھی منتقل ہوئے ہیں۔ اب بلگاوی میں لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے شمالی کرناٹک کی طرف توجہ اور بھی زیادہ بڑھ جائے گی۔ حالانکہ بعض خبروں میں کہاجارہا تھا کہ ریاستی حکومت بلگاوی میں لیجسلیچر اجلاس منعقد کرنے کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہے، لیکن کانگریس قائدین سے ملاقات کے بعد واضح طور پر یہ بات سامنے آگئی ہے کہ حسب روایت لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس بلگاوی میں ہی منعقد ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...