بائیں بازو پارٹیاں 6 ڈسمبر کو ’’یوم سیاہ‘‘ منائیں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 11:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/نومبر(ایجنسی)  ایودھیا میں 6 ڈسمبر 1992ء کو بابری مسجد شہادت واقعہ کے خلاف بائیں بازو پارٹیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابری مسجد شہادت کی 25 ویں برسی کے ان تمام بائیں بازو پارٹیاں ملک بھر میں ’’یوم سیاہ‘‘ منائیں گی۔ سی پی آئی ایم، سی پی آئی، آر ایس پی، اے ایل ایف پی، سی پی آئی (ایم ایل) اور ایس یو سی آئی ( ای) نے آج ملک میں اپنی تمام یونٹوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں۔ بائیں بازو پارٹیوں نے ملک میں اپنی تمام شاخوں پر زور دیا ہے کہ وہ 6 ڈسمبر کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منائیں اور اس ملک میں فرقہ پرستوں کے پھیلائو کے خلاف اپنی جدوجہد کے تازہ تناظر کو مزید مضبوط کریں۔ ملک میں مرکز کی جانب سے فرقہ پرستوں کی سرپرستی کی جارہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک نفرت انگیز فضاء کو پھیلایا جارہا ہے۔ اس کوشش کے خلاف تمام بائیں بازو پارٹیوں کو منظم طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں بائیں بازو پارٹیوں نے کہا کہ کئی ریاستوں میں بی جے پی زیرقیادت حکومتوں نے بھی فرقہ وارانہ زہر کو پھیلانا شروع کیا ہے۔ ان پارٹیوں نے الزام عائد کیا کہ بابری مسجد کی شہادت ایک ہولناک حرکت تھی جو کانگریس کی مرکزی حکومت اور اپوزیشن میں بی جے پی حکومت کی سازش کے تحت حکام اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی موجودگی میں انجام دی گئی تھی۔ یہ کارروائی اس جمہوری ملک کے سکیولر، جمہوری اقدار پر حملے کے مترادف تھی۔ بائیں بازو ریاستوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے اپنی خانگی فوج تشکیل دے کر انہیں خود کو قانون کے ٹھیکہ داروں کے طور پر استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ گائو رکھشکوں نے آج سارے ملک میں اودھم مچارکھی ہے۔ دلتوں اور مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔ گائوکشی کے من گھڑت واقعات کے بہانے ان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اخلاقی پولیس اسکواڈ نے ہمارے نوجوانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں کہ انہیں کیا پہننا چاہئے کیا کھانا چاہئے اور کس سے دوستی کرنی چاہئے۔ اس حکومت میں قانون کی حکمرانی کو بحال کرنے کے بجائے اس طرح کی خانگی فوج کو سرگرم کرکے ماحول کو خوف زدہ بنایا جارہا ہے۔ بی جے پی کے سینئر قائدین جن میں مرکزی وزراء اور بعض ریاستی حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کھلے عام خانگی زعفرانی فوج کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اس طرح کی خانگی فوج کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...