بھٹکل:جدیدوسائل کی بنیاد پر قرآنی پیغام کو عام کرنے ’’لرن قرآن ‘‘سروس کا آغاز:دینی وعصری طلبا کا سنگم دعوت دین کے لئے خوش آئند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2017, 10:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اگست (ایس اؤنیوز)دینی مدارس کے فارغ طلبا کا دین اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہونا ملت اسلامیہ کے لئے خوش آئند بات ہے ، کالج کے تعلیم یافتہ طلبا اور دینی مدارس کے فارغ علماء کا یہ سنگم نئے وسائل اور طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کی تبلیغ کا جذبہ لے کرقرآن کے توسط سے جوسروس شروع کی گئی ہے یقیناً نئی راہوں کو جنم دے گی ۔ ان خیالات کاظہار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کیا۔

وہ یہاں مولانا ابوالحسن علی ندوی ؒاسلامک اکیڈمی میں 22اگست بروز منگل کی شام ’’لرن قرآن‘‘ سروس کے تعارفی پروگرام کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے کہاکہ کالج طلباکے وسائل اور جامعہ سے فارغ طلبا کا مواد لے کر انسانوں تک پہنچ کر انہیں دین اسلام اور شریعت اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جن احباب نے یہ بہترین کورس جاری کیا ہے۔ پوری ٹیم  مبارکباد  کی مستحق ہے۔مولانا نے بتایاکہ جامعہ و ندوہ سے فارغ التحصیل طلبا کا دین کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہوناخوش آئند بات ہے۔

علی میاں اسلامک اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو صرف بچے نہ سمجھیں بلکہ انہیں کام کرنے کا موقع عنایت کریں تو نہ صرف ان کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی بلکہ بہتر سے بہتر کام انجام دیں گے۔ مولانا نے پوری دنیا کی انسانیت کا کام کرنے کے لئے جائز طریقے و وسائل اختیارکرتے ہوئے دعوت دین کا کام کرنے کی بات کہی۔ ا س موقع پرجامعہ مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے قرآنی سروس شروع کئے جانے پر ٹیم میں شامل تمام کے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پروگرام میں علماء کے خطاب سے پہلے لرن قرآن کے مقاصد اور اس کے ذریعہ سے عام مسلمانوں کو قرآن سکھانے کے طریقہ کار کا مکمل خاکہ پیش کیا گیا ۔ ادارہ کے منتظمین نےبتایا کہ نئی نسل قرآن کی صحیح تلاوت سے ناواقف ہے اور وہ اپنا اکثر وقت سوشیل میڈیا اور واٹس ایپ پر گزارتی ہےجس کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعہ عام مسلمانوں کو خصوصا کالج کے طلباء کو قرآن کی صحیح تلاوت سکھانے کا نظم کیا گیا ہے ۔ منتظمین نے دعوی کیا  کہ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ ان کی واٹس ایپ سروس سے جڑ کراپنی تلاوت قرآن کی تصحیح کررہے ہیں۔ اس موقع پرمرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی اور جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی، ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی سمیت کئی علماء کرام اور عمائدین شہر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...