گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج کے بعد، کرناٹک میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا: دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2017, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن 15نومبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیراعظم و جنتادل سیکولر کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے خیال ظاہر کیا کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد کرناٹک میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا '' اگر کانگریس کو دھکہ پہنچتا ہے تو اس پارٹی کے کئی لیڈر دیگر جماعتوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر بی جے پی کو شکست ہوتی ہے تو اس پارٹی سے انحراف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بعض لیڈر پارٹی چھوڑنے تیار ہیں تاہم مستقبل کا ان کا کوئی واضح ویژن نہیں ہے ۔ گجرات کے انتخابات کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ کانگریس او ربی جے پی دونوں بڑے پیمانے پر رقومات صرف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ''میں نے گجرات کا دورہ نہیں کیا اور میں اس بات کی پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ کون جیتے گا لیکن مجھے یقین ہے کہ دونوں رقم صرف کررہے ہیں۔ '' انہوں نے اس احساس کا ظہار کیا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران ریاست میں سیاسی منظر نامہ میں مکمل تبدیلی ہوگی ۔کے پی ایم ای ایکٹ پر ڈاکٹرس کے احتجاج کے مسئلہ پر دیوے گوڑا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ترمیمی بل کی ضرورت پر سوال اٹھائے ۔انہوں نے کہا '' اس بل میں ڈاکٹرس کو سزا دینے کی گنجائش ہے اورمیں یہ کہتا ہوں کہ مسائل کے حل کی کمیٹی کے سامنے نمائندگی کے لئے وکلاء کو کوئی موقع حاصل نہیں رہے گا۔ '' یہ کہتے ہوئے کہ ایک ایسے وقت جب انتخابات قریب ہیں ایوان میں اس بل کو لانے کی کیا ضرورت تھی ۔اس ترمیمی بل میں متوازن ایکٹ سمیت حکومت کوچاہئے تھا کہ وہ مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ہر کسی کو بھروسہ میں لیتی ۔ '' ڈاکٹرس کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل سے انہیں واقف کروایا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...