ڈانڈیلی ایڈوکیٹ اجیت نائک قتل معاملہ: تحقیقات کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل ۔ضلع بھر میں وکیلوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2018, 12:19 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی 29؍جولائی (ایس او نیوز) ڈانڈیلی شہر کے معروف وکیل اور ڈانڈیلی کو تعلقہ کا درجہ دلانے کی جد وجہد میں مصروف اجیت ایم نائک کے وحشیانہ قتل کی مذمت میں ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات پر وکلاء نے عدالتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونائیک پاٹل نے بتایا کہ وکیل اجیت نائک قتل معاملے کی تحقیقات کے لئے سرسی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایل ناگیش کی قیادت میں پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔فی الحال کچھ مشتبہ افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے اور جلد ہی انہیں تحقیقات کے لئے تحویل میں لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 27جولائی کی رات میں ایڈوکیٹ اجیت نائک پر اس وقت تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیاگیا تھا جب وہ اپنے دفتر سے گھر جانے کے لئے نکلے تھے۔ سر اور گردن کے پچھلے حصے پر آئے گہرے زخموں کی سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اجیت نائک نے اسپتال پہنچانے سے قبل دم توڑ دیا تھا۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر راجیش پرساد کے مطابق حملہ آور نے تیز دھاروالے ہتھیار سے اجیت پر پانچ بار حملہ کیا تھا۔

دو چشم دید موجود تھے:کہا جاتا ہے کہ جب اجیت نائک پر حملہ ہوا تو اس وقت قریب ہی دو افراد موجودتھے جنہوں نے اجیت نائک کو زخمی ہوتے ہوئے دیکھا ۔لیکن حملہ آور کے ہاتھ میں تیز دھاروالا ہتھیار دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئے اور اپنی پوری توجہ اجیت نائک پر مرکوز کرنے کی وجہ سے وہ لوگ قاتل کو پہچان نہیں پائے۔ جب وہ لوگ اجیت نائک کو سنبھالنے اور زمین پر سے اٹھانے میں مصروف تھے تو قاتل اندھیرے میں فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا۔

آخری رسومات سے قبل احتجاج:اجیت نائک کی آخری رسومات سے قبل ان کی لاش کو مردہ گھر کے سامنے رکھ کرمقامی یووا لیڈر موہن حلوائی، ڈانڈیلی تعلقہ سمگرا ہوراٹا سمیتی کے صدر اکرم خان، صحافی بی این واسرے وغیرہ نے موقع پر موجود ڈی وائی ایس پی سے مطالبہ کیا کہ اس قتل میں ملوث ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے۔پوسٹ مارٹم کے بعد اجیت کی لاش عدالت کے پاس لائی گئی پھر وہاں سے ان کے گھر لے جاکر عوامی درشن کے لئے رکھا گیا ۔ اس کے بعد ان کے رشتے داروں اور چاہنے والوں نے جلوس کی شکل میں شمشان تک پہنچ کر آخری رسومات میں حصہ لیا۔ضلع پنچایت کے سابق صدر رمانند نائک اور سابق رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے نے ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کی۔

جان کو خطرے کا علم تھا:اجیت نائک کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جان کو خطرہ ہونے کا علم تھا۔ اجیت نے تقریبا تین مہینے قبل ایک شخص سے اپنی جان کو خطرہ ہونے کی بات خود اس دوست سے کہی تھی، لیکن کس سے اور کس وجہ سے جان کو خطرہ تھا اس کی تفصیل اجیت نے نہیں بتائی تھی اور نہ ہی اس سلسلے میں پولیس کے پاس کوئی شکایت درج کروائی تھی۔

ڈانڈیلی تعلیمی ادارے اور بازار بند: مختلف سماجی اداروں اور تنظیموں نے اجیت نائک کے قتل کی مذمت کی ۔ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بندرکھے گئے۔ عوام نے اپنے طور پر خود ہی دکانیں اور بازار بند کرکے مقتول اجیت نائک کو شردھانجلی پیش کی۔ڈانڈیلی سمگراہوراٹا سمیتی کے صدر اکرم خان نے بتایا کہ اجیت نائک کاقتل ڈانڈیلی کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس سے ڈانڈیلی کے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔پولیس کو چاہیے کہ وہ عوام کی حفاظت کے مناسب قدم اٹھائے۔مقامی بار کونسل کے مطالبے پر یہاں کے وکیلوں نے بطور احتجاج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

دیگر مقامات پر وکیلوں کا احتجاج:ضلع بار کونسل کی طرف سے کاروار میں اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے وکیلوں نے خاموش جلوس نکالا اور ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی معرفت وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم دیا گیا۔جس میں مطالبہ کیا ہے کہ اجیت نائک کا وحشیانہ قتل کرنے والے ملزمین کو فوری گرفتار کرتے ہوئے مقتول کا خاندان کو انصاف دلایا جائے۔ اس کے علاوہ وکیلوں پر ہورہے حملوں کوروکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔اسی طرح منڈگوڈ سے ملی خبر کے مطابق وہاں بھی وکلاء نے قتل کی مذمت میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتی احاطے میں تھوڑی دیر تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور قاتلوں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔بھٹکل میں بھی وکلاء نے عدالتی سرگرمی سے دور رہتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ایمرجنسی میٹنگ منعقد کی۔ جس میں قتل کی فوری تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔جبکہ ہوناور میں وکلاء نے اس قتل کی مذمت میں احتجاج کرتے ہوئےتحصیلدار کی معرفت میمورنڈم دے کر مطالبہ کیاکہ ملزموں کوجلدا زجلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...