ممتاز قو می رہنماقمرالاسلام کا جسد خاکی مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد لحد،وزیر اعلیٰ سدرامیا، اورکئی کابینی وزراآخری دیدار کرنے والوں میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:43 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،20ستمبر(ایس او نیوز؍سرفراز مرزا بیگ)ممتاز قومی رہنما الحاج قمرالاسلام کو 19ستمبر کی رات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔کے سی ٹی گراؤنڈ میں تقدس مآب الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازؒ نے مرحوم قمرالاسلام کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعائے مغفرت فرمائی۔کل دوپہر قریب 12بجے بنگلور کے ایک خانگی اسپتال میں قلب پر ہوئے شدید حملہ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا تھا۔شام5بجے اسپتال سے ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ آرٹی نگر لے جایا گیا جہاں سے کے پی سی سی دفتر لے جایا گیا۔ ان کے جسد خاکی کو عام دیدار کے لئے عیدگاہ قدوس صاحب بنگلور میں رکھا گیا تھا۔ بنگلور سے بذریعہ خصوصی ایمبولینس ویان الحاج قمرالاسلام صاحب کا جسد خاکی آج صبح7بجے گلبرگہ لایا گیا۔مرحوم قائد الحاج قمرالاسلام کی میت کو ان کی رہائش گاہ کے عقب میں واقع انہی کے قائم کردہ نوبل اسکول میں تجہیز و تکفین کرنے کے بعد میت زبردست جلوس کے ساتھ خصوصی ایمبولینس ویان میں کے سی ٹی گراؤنڈ لائی گئی۔ جلوس جیورگی سرکل، سنٹرل بس اسٹانڈ، ایم ایس کے ملز، جیلان آباد، مصباح چوک،رنگ روڈ، الند ناکہ، تاج سلطانپور سرکل، کاکڑے چوک، ہمناآباد سرکل سے ہوتا ہوا کے سی ٹی گراؤنڈ پہنچا۔ کے سی ٹی گراؤنڈ میں مرحوم قائد الحاج قمرالاسلام کے جسد خاکی کو زائد از 6گھنٹوں تک عوامی دیدار کے لئے رکھا گیا۔ کے سی ٹی گراؤنڈ میں مرحوم قائد الحاج قمرالاسلام صاحب کا آخری دیدار کرنے کیلئے بلالحاظ مذہب وملت مردوخواتین عوام کا زبردست جم غفیر دیکھا گیا۔ نہ صرف گلبرگہ شہر بلکہ گلبرگہ ضلع کے تعلقہ جات ، علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اضلاع بیدر، یادگیر ، رائچور کے علاوہ بیجاپور سے محبان قمرالاسلام کی کثیر تعداد اپنے محبوب قائد کے جسد خاکی کا آخری دیدار کرنے کیلئے پہنچی۔چیف منسٹر سدرامیا نے اپنے کابینی رفقاء آر روشن بیگ، تنویر سیٹھ،یو ٹی قادر، ایم بی پاٹل، ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، پریانک کھر گے، ایشور کھنڈرے ،کے سی وینوگوپال انچارج تنظیمی امور کرناٹک،کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ملیکارجن کھر گے کے ہمراہ پہنچ کر اپنے کابینی رفیق رہے مرحوم الحاج قمرالاسلام صاحب کے جسد خاکی کا آخری دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔چیف منسٹر سدرامیا کی موجودگی میں ضلع پولیس نے الحاج قمرالاسلام کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ریجنل کمشنر گلبرگہ ہرش گپتا، آئی جی پی آلوک کمار، ڈپٹی کمشنر گلبرگہ آر وینکٹیش کمار موجود تھے۔ڈاکٹر اومیش جادھو، رحیم خان ، دتاتریاپاٹل ریور، کے بی شانپا ، الحاج اقبال احمد سرڈگی ارکان اسمبلی و کونسل، بابوراؤ چنچنسور، الم پربھو پاٹل، سشیل نموشی سابق ایم ایل سی ،بی جی جولی سابق ایم پی ، سید احمد پاشاہ قادری مجلسی رکن اسمبلی چارمینار حیدرآباد،پیرزادہ بشیر نقشبندی صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب، حضرت سید شاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین عملی محلہ گلبرگہ ،حضرت سید شاہ حیدر پاشاہ قادری سجادہ نشین نیلنگہ شریف، مولانا سید عبدالرشید ، مےئرگلبرگہ شرن کمار مودی، عالم خان چیرمین ٹورازم کارپوریشن ، الیاس سیٹھ باغبان چیرمین این ای کے آر ٹی سی ، شیخ شاہ محمد قوام الدین جنیدی ایڈوکیٹ وہاج بابا صدر مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ مختلف سیاسی عوامی قائدین، عمائدین و علماء ، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فرازالاسلام فرزند مرحوم الحاج قمرالاسلام ، انورالحق موتی سیٹھ برادراکبر مرحوم الحاج قمرالاسلام ، نجم الاسلام احمر،ڈاکٹر محمد اصغرچلبل، الحاج قمرالاسلام صاحب کے جسد خاکی سے نزد موجود تھے۔آج کئی دینی مدارس میں الحاج قمرالاسلام کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ کے سی ٹی گراؤنڈ میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد جلوس جنازہ کی روانگی عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ قمرالاسلام کا لونی ، خواجہ کالونی، کالاہوڑا، مسجد چوک، مسجد مقبرہ ، مسلم چوک ،قبرستان قلندرخان پہنچا جہاں الحاج قمرالاسلام کے جسد خاکی کو سپرد لحد کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...