پاؤگڈھ میں دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی پراجکٹ تیار،اگست سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی متوقع: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) ٹمکور ضلع کے پاؤگڈھ میں دنیا کا سب سے بڑا سولار پاور پلانٹ کافی تیزی سے تکمیل کی طرف رواں دواں ہے۔ جولائی یا اگست تک اس پاور پلانٹ سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جاسکتی ہے۔ یہ بات آج وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے بتائی۔اس پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 12؍ ہزار ایکڑ زمین کسانوں سے لیز کی بنیاد پر حاصل کرکے یہ پراجکٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس زمین کی ملکیت رعیتوں کے پاس ہی رہے گی اور فی ایکز زمین کے عوض انہیں سالانہ 21ہزار روپیوں کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک سے مجموعی طور پر 2700 میگاواٹ بجلی کی تیاری کا منصوبہ ہے۔آنے والے دنوں میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر 2000میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا کام شروع کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ کافی عرصہ سے انتہائی خشک اور گرم علاقہ کے طور پر شمار کئے جانے والے پاؤگڈھ کے لوگوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور روزگار کی تلاش میں ان لوگوں کی شہروں کو منتقلی روکنے کے مقصد سے یہ پراجکٹ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں سولار توانائی کا یہ منفرد اور سب سے بڑا پراجکٹ کہلائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو ادا کئے جانے والے کرایہ کی رقم کو سالانہ پانچ فیصد بڑھایا جائے گا۔ کسی بھی درمیانی فرد کے بغیر محکمۂ توانائی کسانوں کو راست طور پر یہ رقم ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں کاشتکاروں اور زمین مالکان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکومت نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے بتایاکہ اس پراجکٹ کی کامیابی سے خود وزیراعظم نریندر مودی حیرت زدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی رعیتوں کے علاوہ رکن اسمبلی تمریایپا ، رکن کونسل وی ایس اگرپا ، چترادرگہ کے رکن پارلیمان چندرپا اور دیگر نے اس پراجکٹ کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے، ساتھ ہی ٹمکور ضلع انتظامیہ بشمول ڈپٹی کمشنر ودیگر کا تعاون اگر شامل حال نہ ہوتا تو یہ پراجکٹ مکمل نہ ہوپاتا۔ انہوں نے کہا کہ پارک سے پیدا کی جانے والی بجلی کو ریاست کی پاور گریڈ میں شامل کیا جائے گااور روزمرہ کی ضروریات کیلئے اسے استعمال کرنے کے بعد افزود بجلی فروخت کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے کرناٹکا سولار ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔