تحویل اراضی بل واپس لینے کسانوں کا اصرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو27فروری(ایس او  نیوز)تحویل اراضی ترمیمی بل 2019کو واپس لینے ۔ کسانوں کیلئے یو پی اے حکومت کے مسودہ کے تحت معاوضہ جاری کرنے سمیت دیگر مانگوں کوریاستی حکومت سے فوری پورا کرنے کاکرناٹک اسٹیٹ رعیت جاگروتی ہتا رکھشنا ویدیکے نے مطالبہ کیا ۔ ویدیکے کے اعزازی صدر ناگراجو نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ سرکاری پراجکٹوں کیلئے تحویل میں لی گئی اراضی کے بدلے کسانوں کو نہ تو کوئی معاوضہ دیا جارہا ہے اورنہ ہی انہیں متبادل زمین دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحویل اراضی ترمیمی بل 2019سے کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زمینوں پرقبضہ کرتے ہوئے انہیں کنگال بنایا جارہا ہے ۔ صرف شہرت کیلئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کسانوں کے ساتھ ہمدردی کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے نام پرسیاست کی جارہی ہے۔ تحویل اراضی ترمیمی بل کو وزیر اعلیٰ نے جاری کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ سراسر غلط ہے ۔ کہا کہ وزیر اعلیٰ اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور اس سے جڑے افراد کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آنیکل تعلقہ کے سوریا نگر فورتھ اسٹیج کیلئے 2019کے دوران کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا تھا ۔ لیکن زمین کھونے والے کسانوں کو اب تک معاوضہ جاری نہیں ہوپایا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ مارکیٹ کے تحت کسانوں کو معاوضہ جاری کریں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ویدیکے کی مانگوں کو جلداز جلد پورا کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔