لالو کی صحت انتہائی خراب، اٹھ بیٹھ پر بھی قادر نہیں : ریکھا دیوی
رانچی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے میں 14 سال قید کی سزا کاٹ رہے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی صحت ان دنوں بہتر نہیں ہے اور وہ گزشتہ کچھ وقت سے رانچی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان سے ملنے گئیں آر جے ڈی کی ایک رکن اسمبلی نے لالو کی صحت کو لے کر جو بتایا ہے، وہ ان کے حامیوں کو فکر مند کرنے والا ہے۔ آر جے ڈی ممبر اسمبلی ہفتہ کو لالو سے ملنے ریمس گئی تھیں۔ وہاں سے نکلنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بتایا کہ لالو جی کی صحت انتہائی خراب ہوئی ہے۔ وہ نہ ہی کھڑے ہو پا رہے ہیں اور نہ ہی بیٹھ پاتے ہیں۔ ان کا بلڈ شوگر لیول بھی بڑھ گیا ہے۔ ریکھا دیوی نے مطالبہ کیا ہے کہ لالو کو کسی ایسی جگہ شفٹ کیا جائے جہاں ان کا صحیح علاج ہو سکے۔ واضح ہوکہ لالو دسمبر 2017 میں چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد سے رانچی کی برسا منڈا سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ انہیں اسی سال جنوری اور مارچ میں دو اور مقدمات میں مجرم ٹھہرایا گیا اور 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لالو کو اس سے پہلے 2013 میں چارہ گھوٹالے معاملے میں قصوروار پایا گیا تھا اور پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔