اسپتال میں بھرتی لالو کی صحت مزید خراب ، 24گھنٹے ڈاکٹر کی نگرانی میں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 10:44 PM | ملکی خبریں |

رانچی:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے میں سزاکاٹ رہے آرجے ڈی کے صدر لال لو پرساد یادو کی طبیعت دائیں ٹانگ میں پھوڑے کی وجہ سے اورخراب ہوگئی ہے۔ان کاعلاج کررہے ڈاکٹروں نے یہ معلومات دی۔یادویہاں ابھی راجندر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز (رمس)میں بھرتی ہیں۔ان کا علاج کرنے والے رمس کے ڈاکٹر امیش پرساد نے بتایا کہ پھوڑے کی وجہ سے ذیابیطس کا شکار لالو کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر گزشتہ دو تین دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگربڑھنے کی وجہ سے بہار کے سابق وزیر اعلی کو دی جانے والی انسولین کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ لالو کاکریٹنن لیول بھی 1.5سے بڑھ کر 1.85تک ہوگیا ہے اور ان کے خون کادوران بھی 12ہزار ہو گیاہے، جو عام طور پر 4000اور 8000کے درمیان رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفیکشن پھوڑے کوٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔لالو کی 24گھنٹوں نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...