پی ایم اے ایل کیس:لالو پرساد کے دوسرے داماد راہل کو جاری کیا گیا سمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 11:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ای ڈی نے لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے کی اپنی انکوائری کے سلسلے میں آر جے ڈی سربراہ کے ایک اور داماد راہل یادو کو سمن جاری کیا ہے۔ایجنسی کو مبینہ طور پر پتہ چلا ہے کہ راہل یادو نے لالو پرساد کی بیوی رابڑی دیوی کے اکاؤنٹ میں کچھ رقم منتقل کی تھی۔اس سے لالو پرساد کے خاندان پر بحران آگیاہے۔ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ لالو پرساد کی چوتھی بیٹی راگنی کے شوہر راہل یادو کو کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے اس ہفتے بعد میں اپنا بیان دینے اور تقریبا ایک کروڑ روپے کے منتقلی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔ایجنسی اس معاملے میں لالو پرساد کے ایک اور داماد اور میسا بھارتی کے شوہر شیلیش کمار سے بھی پہلے کئی بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔یہ معاملہ میسرس مشیل پیکرس اینڈ پرنٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور ایسا بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے کا تعلق میسا اور شیلیش سے ہے۔ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ روک تھام قانون (پی ایم ایل اے ) کی مجرمانہ دفعات کے تحت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...