لالویادو کی ضمانت میں20اگست تک کی توسیع

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 11th August 2018, 1:52 AM | ملکی خبریں |

رانچی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے سے منسلک چار صورتوں میں مجرم ٹھہرائے گئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راحت دیتے ہوئے طبی وجوہات سے ان کی عارضی ضمانت 20اگست تک کے لیے بڑھادی ہے۔جج اپریش کمار سنگھ نے آج لالوپرساد کی ضمانت کے لیے 20اگست تک کے لیے بڑھانے کاحکم دیاہے۔لالو کے وکیل پربھات کمار نے بتایاہے کہ ہم نے طبی بنیاد پر ضمانت مدت کو تین ماہ بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ہائی کورٹ نے 11مئی کو لالویادو کو چھ ہفتے کی عارضی ضمانت فراہم کی تھی جسے دوبارہ 14اگست تک بڑھا دیا گیا تھال۔ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لالو پرساد کا اس وقت ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں علاج چل رہاہے۔لالو کو کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالے کے سلسلے میں چار مقدمات میں مجرم ٹھہرایاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی آفس کے پاس پھر سوامی اگنی ویش کی پٹائی

بی جے پی آفس کے پاس جمعہ کو سوامی اگنی ویش کی پھر سے پٹائی ہوئی ۔ ایک خاتون نے ان کے اوپر چپل پھینک کر مارا جبکہ کئی لوگ انہیں مارنے کی کوشش کر رہی رہے تھے کہ پولس نے بچاو کرتے ہوئے انہیں اپنی گاڑی میں بیٹھا کرلے کر چلی گئی۔

کووند ،مودی ،پرنب ،منموہن ،سونیا نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی ،سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی ،ترقی پسند اتحاد کی چیئرپرسن سونیاگاندھی ،مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیرخارجہ سشما سوراج ،کئی وزرائے اعلی ،رہنماؤں اور سرکردہ ...

بتیامیں شرپسندوں کے ذریعہ مسجدومدرسہ پر حملہ قابل مذمت:مولانااسرارالحق قاسمی

ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے یوم آزادی کے موقع پر چمپار ن کے بتیاکی ہاتھی خانہ مسجد ومدرسہ پرشرپسندوں کے ذریعہ کئے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن جبکہ پورا ملک آزادی کا جشن منارہاہے اور ہر ...

وینکیانائیڈونے واجپئی کوآزادہندوستان کاسب سے بڑالیڈربتاکرخراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کوملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔نائیڈو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ یہ خبرانتہائی افسوسناک ہے کہ اٹل جی نہیں رہے۔میں آج صبح ہی ان کی صحت کی معلومات لینے ...

ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے شکرتال گھاٹ پر بہاؤ میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کی خاطر میٹنگ کی 

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج شکرتال گھاٹ پر پانی کے بہاؤ میں تیزی لانے کے معاملے پر ایک میٹنگ کی صدارت کرتیہوئے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے آبپاشی کے محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریائے گنگا کی معاون ندی سلونی میں ...