معاون میڈیااورتحقیقاتی ایجنسی کوکہاں لگایاجائے گا،باپ اوربیٹے کاجم کروکاس ہوا:لالویادوکاحملہ تیز
امت شاہ کے بیٹے پرالزام کے بعدنتیش کمارکی ’انترآتما‘جاگے گی یاسوئی رہے گی،تیجسوی یادوکاتیکھاوار
پٹنہ9اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے کی جائیداد میں کافی کم وقت میں مبینہ طور پر 16000 گنا بڑھنے سے متعلق خبروں پرلالوپرساد یادو اور تیجسوی یادونے مودی کے ساتھ ساتھ انترآتماکی دہائی دینے والے نتیش کمارکوبھی نشانہ پرلے لیاہے۔ایک طرف جہاں لالو پرساد نے مختلف سرکاری جانچ ایجنسیوں پر مرکز کے کنٹرول کو لے کر نشانہ لگایا ہے تو وہیں تیجسوی یادو نے خودکو مرکز میں رکھتے ہوئے حملہ کیاہے۔آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کیاکہ وکاس سے وناس۔ ترقی کروانے میں باپ کی 300 تو بیٹے کی 16000 گنا شیئررہی۔ انہوں نے لکھاہے کہ بچو! کسی نے کہا کہ ان میں آئی ٹی / سی بی آئی / ای ڈی اور معاون میڈیا موجود ہیں۔لالو نے راہل گاندھی کی ٹویٹس کو ریٹویٹ کیاہے کہ مودی جی، جے شاہ۔ زادہ کھاگیا۔ آپ محافظ یا ساتھی تھے؟ کچھ کہو۔بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادونے طنزکرتے ہوئے ٹویٹ کیاہے کہ 14 سال کی عمر میں تیجسوی یادونے 16000 گنا بدعنوانی کرلی۔وہ استعفیٰ دے دیں، آئی ٹی / ای ڈی / اور سی بی آئی کو حملہ کرنے کے لیے فون کریں۔تیجسوی یادونے لکھاہے کہ وہ بدعنوانی کے لین دین میں آتما کی بات کر رہے تھے۔تیجسوی یادو نے اپنے فالوورس سے سوال کیاہے کہ امت شاہ جی کے بیٹے کے نام پرنتیش جی کا ضمیر کیا کرے گا؟ ، سوتا رہے گا، جاگے گابھی ۔