لالویادو کو کوئی خطرہ نہیں: رانچی پولیس
رانچی،3 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رانچی پولیس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ لالو پرساد یادو کی جان کو کسی قسم کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے جیل کے سینئر حکام نے رمس میں ان کے وارڈ کا دورہ کیا تھا۔رانچی صدر کے پولیس کے انسپکٹر جنرل دیپک پانڈے نے آج کہا کہ پیر کو جیل کے حکام نے رمس میں عدالتی حراست میں علاج کرا رہے لالو پرساد یادو کے وارڈ کا باقاعدہ دورہ کیا تھا اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ لالو کی جان کو کوئی خطرہ ہے جس کی وجہ سے حکام نے رمس کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ برسامڈا جیل کے اعلی افسران اور پولیس افسران نے پیر کورمس میں علاج کرا رہے لالو پرساد یادو کے وارڈ کا معائنہ کیا تھا۔چارہ گھوٹالے کے تین مختلف مقدمات میں گزشتہ سال سزا پانے کے بعد برسامڈ جیل میں بند آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کا یہاں رمس کے اسپتال میں متعدد بیماریوں کے لئے علاج چل رہا ہے۔ان ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کی صحت مستحکم ہے اور کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔