چارہ گھوٹالہ سے جڑے ایک دیگر معاملے میں لالو پرساد قصوروار قرار، جگن ناتھ مشرا بری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 9:23 PM | ملکی خبریں |

رانچی ،19؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) غیر منقسم بہار کے اربوں روپیے کے مشہور چارا گھوٹالہ سے متعلق چوتھے معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو سمیت 19 ملزموں کو مجرم قرار دیا ہے، دوسری طرف سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا سمیت 12 افراد کو بری کر دیا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے دمکا کے سرکاری خزانہ سے غیر قانونی طورپر رقم نکالنے کے معاملہ 38 اے ؍ 96 میں سماعت کے بعد یادو سمیت 19 ملزمان کو مجرم قرار دیا جبکہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اس وقت کے صدردھروبھگت سمیت 12 ملزموں کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بری کر دیا۔ سزا پر بحث کے لئے عدالت نے 21، 22 اور 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ دمکا میں مویشی پالن کے عہدیداروں، انتظامی افسروں اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے سپلائرز نے 96 فرضی واؤچر کے ذریعے دسمبر 1995 سے جنوری 1996 کے درمیان سرکاری خزانے سے 3 کروڑ 76 لاکھ کی غیر قانونی نکاسی کی تھی۔ یہ نکاسی ضلع کے گاووں اور قصبوں میں جانوروں کی خوراک کی اشیا، دوا اور زرعی سامان کی تقسیم کے نام پر کی گئی تھی جبکہ اس دوران فنڈز کی تقسیم کی زیادہ سے زیادہ حد محض ایک لاکھ 50 ہزار تھی.۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...