بھاگلپورگھوٹالہ: نتیش،سشیل کمارمودی،گری راج،منوج تیواری اورشہنوازحسین مشکوک،چھوٹی مچھلیوں کوپکڑکراصل مجرم کوبچارہی سرکار،لالویادونے کارروائی کے لیے الٹی میٹم دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 4:49 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو بھاگلپور میں سرکاری رقم کے گھوٹالے کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ ان کہا ہے کہ بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کوبرخاست کرکے انہیں جیل بھیجا جائے. انہوں نے اس کارروائی کے لیے نتیش کمار کو اتوار تک کا وقت دیا ہے۔ اگرچہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک کروڑ کے اس گھوٹالے میں نتیش کمار اور سشیل کمار مودی کی یکساں شرکت ہے کیونکہ یہ 2005 میں چالوہواتھا جب ان جوڑے نے بہار کی کمان سنبھال رکھی تھی۔لالو یادو نے الزام لگایا کہ چیک باؤنس ہونے کے بعد نتیش کمار نے آناََفاناََمیں رازکھلنے کے خوف سے تحقیقات ان چہیتے افسروں سے کراکر ابتدائی رپورٹ دے دی۔کچھ چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کوپکڑا گیا لیکن بڑے مچھلیوں پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔تنظیم کی خاتون منورما دیوی کے ساتھ نتیش کمار، سشیل مودی، گری راج سنگھ، شاہنواز حسین اور منوج تیواری کے علاوہ کئی بڑے افسران کی تصویریں ہیں، ان پر کیا کارروائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر اس گھوٹالے کو نتیش کمار کا تحفظ نہیں ہے تو وہ سی بی آئی سے اس کی جانچ کرائیں۔لالویادوکے نشانے پر فی الحال سشیل کمار مودی ہیں کیونکہ انہوں نے ہی لالویادوکے خاندان پرگمنام جائیدادکاانکشاف کرکے جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے اتحاد کو تڑوانے کا کام کیا تھااپنے کے کیس میں سی بی آئی کو توتے کہنے والے لالو پرساد یادو کو اس معاملے میں سی بی آئی کی جانچ پر ہی بھروسہ ہے۔ لالوپرساد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ میں 9 اگست کو بدعنوانی بھارت چھوڈو کا نعرہ دیا تھا، ایسے میں اب وہ فیصلہ کریں کہ بہار کے بھاگلپور میں سشیل مودی کے وزیر خزانہ رہتے جو اتنا بڑا گھوٹالہ ہوا ہے اس کے بعد انہیں عہدے پر رہنے کا کیا حق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...