نتیش حکومت کے وزیر نے سی بی آئی کاموازنہ کتے سے کیا،بی جے پی نے مانگااستعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 1:15 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 24؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزیر چندر شیکھر نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کا موازنہ کتے سے کرنے کے بعد بہار کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے وزیر چندرشیکھر کو کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نتیش حکومت کے وزیر پروفیسر چندرشیکھر نے اتوار کو آر جے ڈی کے کارکنوں کے ایک اجلاس میں کہا کہ آر جے ڈی صدر لالو جی سے پانچ گنا سے زیادہ جائیداد رکھنے والے یہاں ایک ہزار خاندان ہوں گے، لیکن کسی پر ڈنڈا نہیں چلے گا، کسی کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نہیں ہے، کسی کے لئے سی بی آئی نہیں ہے،مگر لالو کے کل خاندان کو دفن دینے کے لئے ای ڈی بھی ہے اور سی بی آئی بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لوگ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کے زمانے میں کہتے تھے کہ سی بی آئی تو حکومت کاطوطاہے،اب کیا ہو گیا انہیں؟ طوطے نہیں ابھی تو کتا جیسا حال نہیں ہے اس کا؟۔اس بیان کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں حزب کے رہنما پریم کمار نے پیر کو کہا کہ کسی بھی ادارے پر ایسے بیان دینا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار سے ایسے بیان دینے والے وزیر کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان دینے والے لوگوں کو کابینہ میں نہیں رکھا جا سکتا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...