لال باغ میں یوم جمہوریہ فلاور شو کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو کے لال باغ میں میسور ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ فلور شو کا ہزاروں افراد کی موجودگی میں دھرمستلا کے ڈاکٹر ویرندر ہیگڈے، آدھی چن چن گری مٹھ کے مٹھادیش نرمالندا ساومی جی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر میئر سمپت راج، ریاستی وزراء ، ایچ ایس ملیکارجن ایچ مہادیوپا سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ یہ فلاور شو28؍ جنوری تک جاری رہے گا۔ ریاستی وزیر ایس ،ایس ملیکارجن نے کہا کہ ریاستی حکومت عالمی سطح پر شہرت یافتہ لال باغ اور کبن پارک کی حفاظت اور ان کی ترقی کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آلودگی بڑھنے لگی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری کافی پریشان ہیں۔ اس کو مدنظر رکھ کر محکہ باغبانی مذکورہ دونوں مقبول ترین پارکوں کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لئے اقدامات کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 207واں فلور شو ہے۔ انہوں نے شہریان سے گزارش کی کہ وہ اپنے مکانوں اور علاقوں میں شجرکاری کو بڑھاوادیں۔ اور مکانوں کے احاطے میں باغیچے بنانے میں اپنی دلچسپی دکھائیں تاکہ ماحولیات کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے لال باغ کو خوصبورت بنانے کے مقصود سے کئی نئے پودوں کو لگایاہے۔شیرمیسور حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے والد حضرت حیدر علی کے قائم کردہ لال باغ کو ہرسال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر رنگ برنگے پھول اور پودوں سے سجایاجاتا ہے۔ امسال پھولوں کے ساتھ باہوبلی کامجسمہ بھی نصب کیاگیاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...