یوپی : خواتین پولس کانسٹیبل نے کی خود کشی، لاش کمرے میں جھولتی ہوئی ملی
سیتاپور، 14؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سیتا پور ضلع میں ایک خاتون کانسٹیبل نے خود کشی کرکے خود کو موت کے گھاٹ اتار لیا ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کولکرنی نے کہا کہ دیوی بھارتی کو ضلع آفس میں پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کی لاش کل شام کے ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے احاطے میں ایک سرکاری گھر میں پھانسی پر جھولتی ہوئی ملی ۔انہوں نے بتایا کہ دیوی بھارتی کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے تناظر میں خودکشی کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے ؛ کیونکہ مہلوکہ کا کسی سے کوئی تنازعہ بھی نہیں تھا ، تاہم محکمہ کے اندر کے لوگوں کے ہاتھ ہونے یا کسی ایسے فعل پر آمادگی وجہ ہوسکتی ہے جو معاشرہ میں تسلیم نہیں کئے جاتے ہوں ، واضح ہو کہ خاتون پولس کانسٹیبل غیر شادی شدہ تھی ۔