کرغیزستان میں صدارتی انتخابات اتوار کو ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 8:17 PM | عالمی خبریں |

 کرغیزستان13اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں صدارتی الیکشن اتوار پندرہ اکتوبر کو ہوں گے۔ موجودہ صدر الماس بیگ اتم بائیف منصب صدارت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ووٹرز اس مرتبہ ایک نیا صدر منتخب کریں گے۔ صدارتی الیکشن میں کْل گیارہ امیدوار کھڑے ہیں۔ دو امیدواروں کو سبکدوش ہونے والے صدر اتم بائیف کی حمایت حاصل ہے اور انہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ان میں ایک سورنبائی جانیبکف ہیں اور دوسرے ارب پتی کاوباری تاجر عمر بیگ بابانوف ہیں۔ جینبکف اور بابانوف موجودہ صدر کے دور میں وزارت عظمیٰ کا منصب مختلف اوقات میں سنبھال چکے ہیں۔ عوامی سطح پر انتخابی عمل میں جمہوریت کے مستحکم ہونے کا کم اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال خراب ہونے کا خوف پایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...