بی جے پی پچھڑوں کے خلاف ،کشواہا کو الگ ہوجانا چاہئے:بہارکانگریس صدر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 3:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کرراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (رالوسپا)کی بی جے پی کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے درمیان کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی پچھڑوں اور بہت پچھڑوں کے خلاف ہے اور ایسے میں ایسے فرقوں کی سیاست کرنے والے لیڈر اوپندوکشواہا کواین ڈی اے سے الگ ہوجانا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رالوسپا چیف اوپیندر کشواہا کے این ڈی اے سے الگ ہونے کی صورت میں ان کے یو پی اے کے ساتھ آنے جیسے کسی بھی امکان پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔بی جے پی کے ساتھ جاری کشواہا کی کشیدگی کے تناظر میں گوہل نے بات چیت میں کہاکہ نریندر مودی اور امت شاہ کا غرور اتنا زیادہ ہے کہ خود اعتمادی والی کوئی بھی ساتھی پارٹی بی جے پی کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ان کے ساتھ جو رہے گا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں جو لوگ پچھڑوں اور بہت پچھڑوں کی سیاست کرتے ہیں ان کو این ڈی اے سے باہرہوجانا چاہئے کیونکہ بی جے پی پچھڑوں اور بہت پچھڑوں کے بہت زیادہ خلاف ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر کشواہا جی بے چینی محسوس کررہے ہیں تو اس کی ایک مضبوط وجہ ہے۔یہ نریندر مودی اور امت شاہ اور بی جے پی کی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔کشواہا ایک اچھے لیڈرہیں اور اب تک انہوں نے پسماندہ اور دلتوں کی سیاست کی ہے۔ایسے لوگوں کو اس فاشسٹ پارٹی کے ساتھ نہیں رہنا چاہئے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آنے والے دنوں میں رالوسپا بہار میں راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے ساتھ ہوگی؟ تو گوہل نے کہا کہ اس بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو خود کو سیکولر کہتے ہیں وہ فاسسٹسٹ فورسز کے ساتھ ہیں،بہار میں غیر اخلاقی اتحاد چل رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...