شامی حکومت اور کرد ملیشیا الحسکہ میں جنگ بندی پر متفق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2016, 3:34 PM | عالمی خبریں |

دمشق،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی فوج اور کرد جنگجوؤں نے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں ایک ہفتیکی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ایک کرد عہدے دار نے صحافیوں کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سمجھوتے میں شہر میں جنگ بندی اور تمام مسلح فورسز کا انخلاء کا شامل ہے''۔اس عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی روس کے فوجی حکام کی نگرانی میں طے پائی ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کی دوپہر اس جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔قبل ازیں ترکی کی فوج نے شام کے شمالی شہر منبج میں توپ خانے سے کرد ملیشیا کے اہداف کو بیس مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ایک ترک عہدے دار نے بتایا ہے کہ فوج نے شام کے سرحدی قصبے جرابلس میں داعش کے اہداف پر بھی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔اس ترک عہدے دار کے بہ قول اس کارروائی کا بنیادی مقصد اعتدال پسند باغیوں کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔واضح رہے کہ ترکی اپنی حدود یا شام یا عراق میں برسرپیکار علاحدگی پسند کرد باغیوں کو اپنی قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ قرار دیتا ہے۔شامی کرد ملیشیا نے گذشتہ جمعرات کو اسدی فوج کے متعدد ٹھکانوں اور پوزیشنوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد ان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔شام میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد کرد ملیشیا اور اسدی فوج کے درمیان اب تک یہ شدید جھڑپیں تھیں۔اس دوران شامی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ نے بھی کرد گروپوں کے خلاف پہلی مرتبہ فضائی حملے کیے تھے۔

یاد رہے کہ شام کے شمالی اور شمال مشرقی کرد اکثریتی علاقوں میں سنہ 2012ء میں سرکاری فوج کے انخلاء کے بعد سے کردوں کی قیادت میں ایک خود مختار انتظامیہ نے تمام نظم ونسق سنبھال رکھا ہے۔ان علاقوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔شام کے شمال مشرق میں جزیرہ ہے،شمال میں کوبانی اور شمال مغرب میں عفرین کا علاقہ ہے۔چند ماہ قبل کردوں اور ان کے اتحادی باغی گروپوں نے اپنا اتحاد تشکیل دیا تھا اور شامی جمہوری فورسز کے نام سے ایک مشترکہ فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا۔اس میں کرد ،عرب اور شامی عیسائی شامل ہیں۔اس اتحاد کو امریکا کی مدد حاصل ہے اور اسی کے جنگجوؤں نے اگست کے اوائل میں منبج میں داعش کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد قبضہ کیا ہے۔امریکا اس گروپ کو داعش کے خلاف لڑائی میں اہم اتحادی خیال کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔