کنداپور میں دن دہاڑے چوری کی واردات؛ صرف 45 منٹ لاکھوں کا مال لوٹا گیا!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2016, 2:24 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور21/ستمبر (ایس او نیوز) بسرور روڈ کراس پر واقع ایک گھر میں چوروں نے گھر کا دروازہ توڑ کر دن دہاڑے چوری کی واردات انجام دی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق چوروں نے بند دروازے کو توڑنے کے لئے صرف 45 منٹ کا وقفہ لیا جس کے اندر35ہزار روپے نقد اور 104گرام سونے کے زیورات اڑا لے جانے میں وہ کامیاب ہوگئے۔ چوری کی یہ واردات بدھ کو منظرعام پر آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مذکورہ گھر کا مالک جی پی چندرا ہولّا اپنی بیوی کے ساتھ اس مکان میں رہتا ہے۔ کنداپور شاستری سرکل پر اس کی ایک جوس کی دکان ہے۔ میاں بیوی دونوں مل کر اس کا انتظام سنبھالتے ہیں۔ یہ روزانہ کا معمول ہے کہ اس کی بیوی دوپہر کو گھر بند کرکے دکان پر چلی جاتی ہے اورخود دکان سنبھالتے ہوئے اپنے شوہر کو دوپہر کے کھانے کے لئے گھر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اس طرح گھر بند کرکے بیوی کے دکان پر پہنچنے اور وہاں سے شوہر کے گھر پر آنے تک میں 45 منٹ کا وقفہ لگتا ہے۔

لیکن پیر کے دن دوپہر میں جب حسب معمول چندرا ہولا اپنے گھر پہنچاتو اسے اندر سے کچھ آوازیں سنائی دیں۔ اسی دوران چور موقع سے فرار ہونے لگے تو ہولّا نے چیخنا اور ان کا پیچھا کرناشروع کیا۔ شور سن کرکچھ اڑوس پڑوس والوں نے بھی چوروں کا پیچھا کیا۔ لیکن دوچوروں پر مشتمل یہ ٹولی اپنا لاکھوں کالوٹا ہوا مال لے کر نو دو گیا رہ ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ گھر کے اندرکا جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ چور پچھلا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے اور بڑی آسانی سے نقدی اور زیورات پر ہاتھ صاف کر گئے۔ البتہ وہاں پر موجود1.25کلو گرام چاندی کے زیورات اور اشیاء تک ان کے رسائی نہیں ہوئی اور وہ اپنی جگہ موجود پائی گئیں۔

 ایسا لگتا ہے کہ کوئی پاس پڑوس یا جان پہچان والا ان کے اس معمول سے پوری طرح واقف تھا اور بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ45منٹ کے وقفے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے چوری کی واردات انجام دی گئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش کے لئے فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کاسہارا لیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ایک جوڑی چپل اور دروازہ توڑنے کے لئے استعمال کی گئی راڈ جائے واردات پر پڑی ہوئی پائی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔