کنداپور: شوہر کے خلاف بیوی نے درج کی شکایت۔ قتل کی کوشش کا الزام 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 1:17 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور10؍اکتوبر(ایس او نیوز) سیسیلیاڈیسوزا(45سال)نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کے شوہر مارک ڈیسوزا نے درانتی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔

سیسیلیا کا کہناہے مارک ڈیسوزا کے ساتھ اس کی شادی 1994میں ہوئی تھی۔ وقتاً فوقتاً اس کا شوہر اس کے ساتھ جھگڑتا ، گالی گلوچ کرتا اور مارپیٹ کرتارہتا ہے۔8اکتوبر کی رات کو مارک نے درانتی تیزی کے ساتھ گھماتے ہوئے اس کی گردن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو سیسلیا نے اپنے ہاتھ سے اس کا حملہ روکا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ پر گہرے زخم آگئے۔پھر مارک نے اس کے بالوں کوجکڑ اس کا سر دیوار سے ٹکرادیا۔ 

پولیس نے شکایت درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔