کنداپورکے واراہی آبپاشی منصوبے کے متاثرین میں معاوضہ کی تقسیم میں ہورہی تاخیر پرپرمود مدھواراج گرم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th July 2017, 9:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور:28/جولائی (ایس اؤنیوز) اُڈپی ضلع نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج کی صدارت میں واراہی آب پاشی منصوبہ کی ترقی جائزہ میٹنگ کنداپور تعلقہ پنچایت ہال میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں شکایت کردہ ایک شخص بھی نہیں تھا صرف محکمہ جات کے افسران کو ہی بعض ہدایات کو سماعت کرنی پڑی ۔

3جون کو خود ضلعی نگراں کار وزیر نے واراہی منصوبہ جات علاقوں کو دورہ کرکے جاری کاموں کا مشاہدہ ومعائنہ کیا، عوامی مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ہوسنگڈی میں منعقد ہوئی ترقی جائزہ میٹنگ میں متاثرین اور عوام سے سماعت کردہ شکایات اور مسائل پر کہاں تک کارروائی کی گئی ہے اس کا جائزہ لینے کے لئے یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی، لیکن کسی متاثرین اور عوام کو میٹنگ کے لئے دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔

میٹنگ میں وزیر موصوف نے افسران کو ہدایات دیں کہ واراہی منصوبے کو لے کر عوامی مسائل ، زمین حصولیابی کی شکایات، مناسب معاوضہ کی تقسیم کاری کے تمام معاملات کسی بھی مرحلے میں کیوں نہ ہوں انہیں ایک ہفتہ میں حل کرنےکی ہدایات دی اور کہا کہ انہیں یعنی وزیر موصوف کو عوام کی طرف سے دی گئی شکایات کو بھی حل کرنے کے لئے کہا۔ منصوبے کو لے کر ہاردلی اور منڈلی کے قریب منصوبے کی خاطر تعمیر کئے گئے عارضی سرویس سڑک پر کچھ لوگ غیر قانونی طورپر باڑ لگا کر عوامی نقل وحمل کے لئے رکاوٹ پیدا کرنےکے معاملے کو لے کر فوری طورپر جائے وقوع کاجائزہ لے کر 24گھنٹے میں باڑ نکال باہر کرنےکریں، متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کوٹا پولس تھانہ انسپکٹر کو ہدایت دی ۔ میٹنگ میں انفرادی طورپر پہنچے کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی مسائل اور منصوبے کے متعلق شکایات کو وزیر کے روبرو پیش کیا۔

واراہی آب پاشی منصوبے سے 15000ہزار ہیکٹر زرعی زمین کی آب پاشی کی سہولیات حاصل ہونی تھیں لیکن گذشتہ 37سالوں میں صرف 4100ہیکٹر زرعی زمین کو ہی پانی سپلائی ہورہاہے،کئی ایک دیہات کو ابھی منصوبہ کا فائدہ نہیں مل رہاہے، کن کن دیہاتوں کو منصوبہ کا پانی نہیں مل رہاہے اس سلسلے میں عوام کی طرف سے وضاحت مانگی گئی تھی، یہ اور اس طرح بقیہ مسائل پر جائزہ لینے کے لئے 28اگست کو میٹنگ منعقد کرنےکی وزیر نے ہدایت دی ۔ میٹنگ میں کنداپور کے رکن اسمبلی ہالاڑی شری نواس شٹی ، ودھان پریشد کے رکن پرتاپ چندر شٹی ، تعلقہ پنچایت صدر جئے شری موگویر، ڈپٹی کمشنر پریانکا فرانسس ،اسسٹنٹ کمشنر شلپا ناگ اور منصوبے کے ایس ای پدمنابھ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...