کنداپور:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 10:19 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور24؍فروری (ایس او نیوز) کنداپور کے مرونتے علاقے میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صبح چہل قدمی کے لئے نکلے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھا کہ دو افراد زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کوکنداپور کے نجی اسپتال میں پہنچانے کا انتظام کیا مگر وہاں پتہ چلا کہ ان زخمیوں میں سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوچکی تھی جس کی شناخت ناوندا کے رہنے والے پربھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ دوسرے زخمی  کا نام سریش ہے جسے شدید چوٹ لگی ہے۔کہاجاتا ہے کہ یہ دونوں افراد کنداپور کے ایک ہوٹل میں ملازم تھے۔اپنی ڈیوٹی ختم کرکے رات دو بجے کے قریب وہ بس کے ذریعے مرونتے تک پہنچے ۔ وہاں سے اپنے گھروں کی طرف وہ پیدل چلے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار انہیں ٹکر مارکر بغیر رکے آگے نکل گئی۔صبح چہل قدمی کرنے والوں کی آمد تک وہ گھنٹوں اسی جگہ پر پڑے رہے۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ہٹ اینڈ رن کا کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔