کنداپور میں والی بال کھیلنے والا طالب علم سمندر میں بہہ کر لاپتہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th September 2018, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور30؍ستمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب کوڈی نامی علاقے میں اتوار کی چھٹی کے پیش نظرشام کا وقت ساحل پر دوستوں کے ساتھ والی بال کھیلنے میں گزارنے والا ایک نوجوان طالب علم سمندرمیں بہہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منوج پجاری (۱۸سال) ساحل پراپنے دوستوں کے ساتھ والی بال کھیل رہا تھا۔جب بال پانی میں گرگیا تو اسے پکڑنے کے لئے منوج سمندر میں اتر گیا۔ اسی وقت تیز موجیں اٹھنے لگیں اور منوج کو بہا لے گئیں۔ اس سے پہلے کہ اس کے ساتھی اس کو بچانے کی کوشش کرتے وہ سمندر میں غائب ہوگیا ۔

مقامی مچھیرے اورسیکڑوں نوجوان سمندر میں منوج کو تلاش کرنے میں لگ گئے ہیں۔ منوج اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھاجو اپنے والدین اور دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ کوڈی میں ہی رہتاتھا۔وہ پی یو سی سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔

کنداپور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔