کنداپور میں ہوئی چوری کی واردات کے بعد پولس نے گھر میں نوکری کرنے والے میاں بیوی کوکیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2019, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور :22؍جنوری (ایس او نیوز) کنداور دیہات کے سٹپاڑی کے ایک گھرمیں ہوئی  چوری کے معاملے میں کنداپور دیہی پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسی گھر میں کام کرنےو الے میاں بیوی کو صرف دو دنوں میں ہی گرفتار کر کے معاملے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی  ہے۔

ملزموں کی شناخت اوپند میارکیری کے شری دھر (32) اور اس کی بیوی سواتی (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

سٹپاڑی کے دینکر شٹی کے گھر میں 20جنوری کی شام 30-6 بجے گھر کو قفل لگا کر دونوں اپنے قریبی رشتہ دار کے پروگرام میں شرکت کےلئے کوٹیشور ہال چلے گئے تھے۔ رات 10بجے جب گھر لوٹے تو گھر پر ہاتھ صاف کیا گیا تھا اور  چور  گھر کا دروازہ توڑ کر الماری میں موجود ایک ہیرے کا ہار، چار سونے کی چوڑیاں، ایک سونے کا ہار اور 36 ہزار روپئے نقد سمیت کل 3.56لاکھ روپئے کے اشیاء کی چوری ہوچکی تھی۔

 دینکر شٹی نے چوری معاملے کو لےکر 21جنوری کو پولس تھانے میں شکایت درج کی اور بتایا کہ گھر کے نوکر فرار ہوگئے ہیں۔ ضلع ایس پی لکشمن نمبرگی کی ہدایت اور ایڈیشنل ایس پی کمار چندر کی رہنمائی میں کنداپور ڈی وائی ایس پی بی پی دنیش کمار اور کنداپور سرکل انسپکٹر ڈی آر منجپا کی طرف سے تشکیل کردہ کنداپور دیہی پولس تھانہ انسپکٹر شری دھر نائک کی قیادت والی ٹیم نے ملزموں کو منگل کے دن گرفتار کرلیا اور  گھر سے چوری کردہ تمام زیورات کو ضبط کرلیا گیا۔

ملزموں کو آج منگل شام کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ کارروائی میں سنتوش کمار، شری دھر، سجیت کمار، پدماوتی ، دیپا اور شیوانند شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...