گائے کے گوشت کو برآمد کرنے والی کمپنیوں اور گوشالہ کے درمیان اندرونی معاہدہ؛ بی جے پی کو ملتاہے کروڑوں کا عطیہ مواڑی چلو احتجاجی جلسہ میں مقررین کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2017, 10:34 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور:12/جون (ایس اؤنیوز)  گائے کے گوشت کو برآمد کرنے والی کمپنیوں اور گوشالہ کے درمیان اندرونی معاہدہ ہے اور گوشت کو برآمدکرنے پر بی جے پی کو کروڑوں روپیوں کا عطیہ ملتاہے، اس بات کا الزام مواڑی چلو احتجاجی جلسہ میں مقررین نے لگایا۔

کنداپو کے شاستری سرکل پر منعقدہ مواڑی چلو احتجاجی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے دلت دمنیت سوابھیمانی ہوراٹ سمیتی کے سنچالک بی آر بھاسکر پرساد نے کہا کہ ہرسال سینکڑوں جانور گوشالوں کو پہنچائے جاتے ہیں، لیکن گوشالوں سے وہ جانور کہاں غائب ہوجاتے ہیں اس کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ اسی طرح گائے کا گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں کو کہاں سے اتنی گائیں ملتی ہیں ، کون ان کو بیچتا ہے اس کا بھی ابھی تک کوئی پتہ معلوم نہیں ہوسکا۔ اس پس منظر میں غور کریں تو محسوس ہوتاہے کہ گائے کاگوشت برآمد کرنےو الی کمپنیوں اور گوشالوں کے درمیان اندرونی طورپر معاہدہ ہوا ہے، جس کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے، تب کہیں جا کر حقائق سب کے سامنے ظاہر ہوسکتے ہیں، 

سنگھ پریوار کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے اور مواڑی میں کورگا نوجوانوں پر دائر کئے گئے مقدمات کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ لے کر کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کا مہا وکوٹا اور کرناٹکا دلت، پسماندہ اور اقلیتی سنگھ محاذ کی قیادت میں مختلف ترقی پسند اداروں کا مشترکہ احتجاجی پروگرام  کنداپور شاستری سرکل پرپیر کو منعقد ہوا تھا۔ احتجاجی خطاب میں بھاسکر پرساد نے کہاکہ گائے کا گوشت کھانے کی صرف ایک وجہ کو لے کر حملہ کرنے والے  سنگھ پریوار کے کارکنان کی گائے فکر پر اس وقت سوال کھڑا ہوتاہے جب ہردن اس ملک سے لاکھوں ٹن گائے کا گوشت برآمد کیا جاتاہے ، انہوں نے سوال کیا کہ جب گوشت باہر ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے تو یہ خاموش کیوں ہو جاتے ہیں، اس وقت ان کا گائے کا پیار کہاں چلا جاتاہے۔انہوں نے سنگھ پریوارکے  کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہر دن 2لاکھ ٹن گوشت کے لئے ہر دن 2-3لاکھ جانورکا قتل کیا جاتاہے تو کیا اس پر سوال کرنے کا تم لوگوں میں دم نہیں ہے۔ اگر ملک میں گائے ذبیحہ پر پابندی لگادی جائے تو ہرمہینہ ملک میں 90لاکھ سے زائد جانور سڑکوں  پر آجائیں گے، ایک سال میں کروڑوں جانور سڑکوں پر دیکھے جا سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ  یہاں کے عوام کھانا پینا  اور طبی سہولیات نہ ہونے سے مررہے ہیں ایسے وقت کروڑوں جانور سڑکوں پر آجائیں گے تو جس طرح کے حالات پیدا ہونگے وہ تصور بھی نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے چیلنج دینے والے انداز میں کہا کہ  مرکزمیں اتنی طاقت نہیں ہے  کہ وہ گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرے ،انہوں نے ایسے قانون کو انسان مخالف قانون قرار دیتے ہوئے اس قانون کی سخت مخالفت کی۔

کرناٹکا کوموسوہاردا ویدیکے کے ضلعی صدر جی راج شیکھر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مواڑی کے کورگا طبقہ کی شادی کے تقریب کے موقع پر حملہ کرنے والے  ہندوتوا کے غنڈے ، دوسروں کی انسانیت سے انکار کرتے ہوئے اپنی خود کی انسانیت کو بھی انکار کرلیا ہے۔کورگا پر ہوئے حملے ملک بھر میں جاری دلتوں اور اقلیتوں پر ہونے والے حملوں کا ایک حصہ ہے۔ریاستی سکریٹری کے ایل اشوک ،متاثرہ کورگا خاتون شکنتلا، سندر بیلوائی ، وشوناتھ پیتری نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اُڈپی دلت سنگھرش سمیتی کے صدر ادئیے کمار تلور نے صدارت کی۔ سندر ماسٹر اور شیام راج بھرتی نے قراردادو ں کو پیش کیا۔ ڈائس پر شیکھر ہیجماڑی ، پرشانت جتنا، چندر التار، مائیکل پنٹو، شہبان ہنگلور، حنیف گنگولی، سندر ، شیام شندر،بوگرے کورگا، ادریس ہوڑے، محمد یسین ، گوری کینجور وغیرہ موجود تھے۔ دلت مفکر نارائن منورو نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ونود کراستا نے استقبال کیا۔ پرساد نے شکریہ اداکیا۔ اننت مچٹو اور وسنت ونڈسے نے نظامت کی۔

احتجاجی جلسہ سے پہلے حملہ کا شکار  کورگا طبقہ کی شکنتلا کے گھر پرمواڑی چلو جاتھا کو کرناٹکا دلت سنگھ کے اعزازی صدر ولیم مارٹیس نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس کے بعد آن گوڈ، تراسی ہوتے ہوئے سواریوں کا یہ جاتھا کنداپور کے اہم راستوں  سے گذرتےہوئے شاستری سرکل پہنچا۔

دم ہے تو گوشت کی بر آمد پر پابندی لگائیں

جلسہ میں بھاسکر پرساد نے چیلنج کرتے ہوئے بی جے پی سے کہا کہ اُن میں اگر دم ہے تو گائے کے گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کرکے دکھائے۔ بھاسکر کے مطابق ملک کی 6اہم کمپنیاں گائے کا گوشت بیرونی ممالک کو برآمد کرتی ہیں، ان میں سے کوئی بھی کمپنی مسلمانوں کی  نہیں ہے ، بھاسکر نے بتایا کہ  کمپنیوں کے تمام مالکان اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے بنیا، مارواڑی اور برہمن ہیں۔ اس سے ہونے والی آمدنی سے بی جے پی کو ہرسال کروڑوں روپیوں  کا عطیہ دیاجاتاہے۔شاید بی جے پی بھول گئی ہے کہ وہ جو سیاست کررہی ہے وہ گائے ماتا کو بیرونی ممالک میں  بیچ کر ہونےو الے منافع سے ہی سیاست کررہی ہے۔ ووٹ بینک کی سیاست کے لئے ملک کے شودر، دلت نوجوانوں میں گائے پریم کا زعم پیدا کرکے جانوروں کی حفاظت کے بہانے انہیں قاتل بنا یا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی