کنداپور :22/اکتوبر(ایس او نیوز) 20 اکتوبر کو کولور کے قریب ڈالی میں انجام دئیے گئے لوٹ مار کیس میں کولور تھانہ پولس نے دو ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اُدئیے شیروگار (49) کولور کے ڈالی دیہات کی طرف جمعرات کی صبح 45-09کو اپنی بائک کے ذریعے روانہ ہوئے تھے ، اسی دوران 6 شرپسندوں نے ان کا راستہ روک لیا، اور اُدئیے کے سرپر لوہے کی سلاخ سے وار کرتے ہوئے آنکھوں میں مرچی کا پاؤڈر پھینکااور زبردستی ان سے مال چھین لیا۔ شیروگار نے پولس تھانہ میں دائرکردہ شکایت میں کہا ہے کہ چوروں نے اس کا 8 ہزار مالیت کا موبائیل اور ایک ہزارروپئے نقد لے کر فرار ہوئے تھے۔ پولس معاملہ کی چھان بین کرتےہوئے ملزموں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت بھدراوتی کے موہن کمار عرف مونی (27)اور رام نگرضلع ، ماگڈی تعلقہ کے نریندر بابو(27) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جمعرات کی رات بیندور کے قریب ارے شیرور میں پولس نے دونوں ملزموں کو دبوچ لیا ہے۔ لوٹ مار کے لئے استعمال کی گئی کار اور لوہےکی سلاخ ضبط کر لی گئی ہے۔
اُدئیے شیروگار کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ کولور گرام پنچایت کے صدر ہیں، پولس متعلقہ معاملہ کو قتل معاملے کے طورپر بھی تفتیش کررہی ہے، فی الحال پولس مفرور 4 ملز م چندرکمار، جانی ، سدا اور ناگیش کی تلاش میں سرگرداں ہے۔