کنداپور کے کوٹیشورا میں اسکول اور کالج کے قریب بار کھولنے کی مخالفت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2017, 3:20 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور26؍مئی (ایس او نیوز)کنداپور کے کوٹیشورا میں اسکول اور کالج کے قریب بار کھولنے کی عوام نے سخت مخالفت کی ہے اور اس ضمن میں پنچایت کی صدر جانکی بیلّوا کو میمورنڈم بھی دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں بار کھولنے کے لئے پنچایت کی طرف سے لائسنس دیا جانے والا ہے اس کے اطراف میں مندر، شادی ہال، آئی آئی ٹی کالج اور اسکول موجود ہیں۔لہٰذا ا گر اس علاقے میں بار کھولنے کی اجازت دی گئی تو عوام اور خاص کر خواتین کا یہاں پر گھومنا پھر نا مشکل ہوجائے گا۔اس کے علاوہ نوجوان بچے بھی شراب نوشی کے عادی ہوجائیں گے۔اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی قیمت پر اس جگہ بار کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔احتجاجیوں نے دھمکی دی کہ اگر لائسنس جاری کیا جاتا ہے توپھر اس کے خلاف سخت اور پرتشدد مظاہرے کیے جائیں گے۔ 

پنچایت صدر نے میمورنڈم وصول کرنے کے بعد مظاہرین کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مخالفت موجود رہتے ہوئے پنچایت کی طرف سے بار کا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...