کنداپور ایم ایل اے ہالاڈی سرینواس شیٹی نے دیا استعفیٰ۔ بی جے پی میں شمولیت یقینی!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st January 2018, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور، 30؍جنوری (ایس او نیوز) بہت سے آزاد رکن اسمبلی ہالاڈی سرینواس شیٹی کے اگلے قدم کا معاملہ جو مبہم بنا ہوا تھا اس کے تعلق سے اب صاف ہوگیا ہے کہ وہ جلد ہی باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے کرناٹکا معاملات کے نگران پرکاش جاوڈیکرنے حال ہی میں اپنے ا ڈپی دورے کے موقع پر سرینواس شیٹی سے انہی کی رہائش گاہ پر خفیہ ملاقات کی تھی اور انہیں جنوری کے آخری ہفتے میں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ اسی بنیاد پراب سرینواس شیٹی نے اسمبلی کی رکنیت
سے استعفیٰ دے دیا ہے۔خود انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہی اسپیکر کی طرف سے ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا، وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ 

حالانکہ سرینواس شیٹی کے حامیوں کا ایک بڑا حلقہ ہے اور کافی اثر والی شخصیت ہے، مگر اس کے باجود خود بی جے پی کے اندرایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو ہالاڈی سرینواس کو پارٹی میں شامل کیے جانے کا سخت مخالف ہے۔ اس کا مظاہرہ پریورتن یاترا کے دوران بھی ہوچکا ہے جس میں پارٹی کے صدر ایڈی یورپّا کی موجودگی میں سرینواس شیٹی کی مخالفت میں نعرے بازی کی گئی تھی۔ اس وقت ہی یہ صاف ہوگیا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی سرینواس شیٹی بی جے پی کیمپ میں شامل ہوجائیں گے ، کیونکہ اس وقت ایڈی یورپّا نے مظاہرین پر واضح کردیا تھاکہ آئندہ الیکشن میں کنداپور سے سرینواس شیٹی ہی بی جے پی کے امیدوار ہونگے ، اس لئے جو لوگ ان کی مخالفت کررہے ہیں وہ اجلاس باہر چلے جائیں۔

بہرحال اس سیاسی ڈرامے کا ایک سین ختم ہوگیا اور آئندہ دنوں میں شاید مزید دوسرا سین سامنے آجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔